زیارت : ضلع زیارت کی تحصیل زیارت کے اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی کو ان کے بیٹے سمیت اغوا کر لیا گیا ہےـ بلوچستان میں نو ہفتوں کے دوران کسی اسسٹنٹ کمشنر کے اغوا کا دوسرا واقعہ ہے۔
ڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ درانی نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فیملی کے ساتھ ایک پکنک پوائنٹ پر گئے تھے۔
زیارت میں انتظامیہ کے ایک اور اہلکار نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل باقی کی گاڑی کو اتوار کو نامعلوم مسلح افراد نے زیزری کے مقام پر روکا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس مقام پرمسلح افراد نے گاڑی میں سوار لوگوں کو اتارنے کے بعد اسے نذرآتش کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کے گن مین، ڈرائیور اور دیگر افراد کو چھوڑ دیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کو اغوا کرکے نامعلوم مقام کی جانب لے گئےـ
اہلکار نے بتایا کہ اس واقعے کے بارے میں مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی بازیابی کے لیے کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہےـ تاحال اسسٹنٹ کمشنر زیارت اور ان کے بیٹے کے اغوا کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہےـ
اس سے قبل ایران سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں تمپ کے اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی کو نامعلوم مسلح افراد چار جون کواغوا کیا تھا۔ وہ عید منانے کے لیے کوئٹہ آرہے تھے کہ سرینکن کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے ان کو اغوا کیا تھا۔ ان کے اغوا کی ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔ تاحال اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی بازیابی ممکن نہیں ہوئی۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )
پیر, ستمبر 7, 2026
تازہ خبریں:
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا

