Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » چینی کی خوردہ قیمت 165 روپے کلو مقرر : سابق نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے درآمد کرنے کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے
اہم خبریں

چینی کی خوردہ قیمت 165 روپے کلو مقرر : سابق نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے درآمد کرنے کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

ایڈیٹرجولائی 15, 20259 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sugar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد (مہتاب حیدر، اسرار خان) حکومت اور شوگر مالکان کے درمیان معاملات طے پاگئے، جسکے بعد چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی ہے، وزارت غذائی تحفظ نے کہا ہے کہ تمام صوبائی حکومتیں اس فیصلے کی روشنی میں عوام کو سستی چینی کی دستیابی یقینی بنائینگی۔ دوسری جانب سابق نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے چینی درآمد کرنے کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے۔
فواد حسن فواد نے ایک بیان میں کہا کہ چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے نام پر 30 کروڑ ڈالر کی چینی درآمد کرنے کے فیصلے پر فوری نظر ثانی کی جائے، قیمتیں کنٹرول کرنا حکومت کا کام ہے، چینی کی 30 کروڑ ڈالر کی درآمد عوامی مفاد میں نہیں، عام آدمی چینی کا بڑا صارف نہیں بلکہ اصل فائدہ خوراک و مشروبات کی صنعت کو ہے، اس میں ناکامی چینی کی درآمد کا جواز نہیں ہو سکتی، دوسری جانب آئی ایم ایف نے پانچ لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر عمومی ٹیکس چھوٹ پر اعتراض کیا ہے، ایف بی آر نے بھی ٹیکس کٹوتی کیلئے چینی ملز کو بھی 150 سے 155 روپے فی کلو چینی اٹھانے سے روکدیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ نے اعلان کیا ہے کہ چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت اور شوگر مل مالکان کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔ وزارت نے صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس نئی قیمت پر چینی کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ یہ معاہدہ کئی ہفتوں تک عوام کی جانب سے چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچنے پر شدید ردعمل کے بعد کیا گیا ہے۔ حکام نے قیمتوں میں اضافے کا الزام چینی مافیا کی جانب سے ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے پر عائد کیا، حالانکہ حکومت نے سپلائی بہتر بنانے کیلئے عارضی طور پر درآمدی ڈیوٹی بھی معطل کر دی تھی۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے بھی دی نیوز سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے حکومت کے ساتھ ایکس مل چینی کی قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کرنے پر معاہدہ کر لیا ہے۔ جبکہ فواد حسن فواد کا کہنا ہے کہ عام آدمی نہ مشروبات خرید سکتا ہے اور نہ مٹھائیاں پھر ان کے نام پر درآمد کیوں؟ برآمد کی اجازت دینے پر کیا کوئی جواب دہ ہوگا؟واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی کابینہ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ کیا تھا۔ وزارتِ غذائی تحفظ نے کہا تھا کہ پانچ لاکھ ٹن شوگر درآمد کرنے کا فیصلہ حتمی طور پر ہوگیا ہے اور درآمد حکومتی شعبے کے ذریعے کی جائیگی۔ دریں اثناء بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کی جانب سے پانچ لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر دی جانے والی عمومی ٹیکس چھوٹ پر اعتراض کیا ہے، جس کا اشارہ ہے کہ اس سے اندرونی مارکیٹ میں بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے۔
ایف بی آر نے چینی ملز کو بھی 150 سے 155 روپے فی کلو چینی اٹھانے سے روک دیا تاکہ ٹیکس کی کٹوتی کی جا سکے، اس وقت جب ریٹیل سطح پر چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر رہی ہے۔ شوگر مل مالکان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے عائد کردہ ڈیجیٹل انوائسنگ کو رکاوٹیں پیدا کرنے کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں چینی کی سپلائی میں خلل پڑا ہے، جس سے مارکیٹ میں قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔ایف بی آر نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) یا نجی شعبے کی جانب سے 5 لاکھ میٹرک ٹن تک سفید کرسٹل چینی کی درآمد اور اسکے بعد سپلائی پر انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ٹیکس چھوٹ دے دی تھی۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے 30 ستمبر 2025 تک پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے پیر کو ’’دی نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی جانب سے چینی کی درآمد پر دی گئی ٹیکس چھوٹ پر اعتراض اٹھایا ہے اور ٹیکس حکام سے اس اقدام کے پیچھے کی وجوہات پر وضاحت طلب کی ہے۔ ʼدی نیوز‘‘کے نمائندے نے سابق مشیر وزارت خزانہ، ڈاکٹر خاقان نجیب سے رابطہ کیا، جنہوں نے کہا کہ پاکستان کے شوگر سیکٹر کا بحران اس بات کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات سے آگے بڑھ کر ایک منظم، ٹیکنالوجی پر مبنی اور مارکیٹ سے ہم آہنگ فریم ورک اپنایا جائے۔ اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے گہری پالیسی مہارت اور ٹھوس، شواہد پر مبنی اصلاحات کے عزم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس شعبے کو چھ بنیادی مداخلتوں کی ضرورت ہے: مخصوص تحقیق اور ترقی کے ذریعے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ؛ ایتھانول اور بگاس پر مبنی بجلی کی پیداوار میں تنوع کو فروغ دینا؛ حقیقی مقابلے کو بڑھانے کیلئے مارکیٹ کو غیر منظم کرنا؛ سخت اینٹی کارٹل قوانین کا نفاذ؛ ٹیکنالوجی سے لیس سپلائی چین مانیٹرنگ متعارف کرانا؛ اور شوگر کی مقدار (سکروز کنٹینٹ) سے منسلک شفاف، فارمولا پر مبنی قیمتوں کا تعین اور کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیاں یقینی بنانا۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#SugarPrice #InflationInPakistan #165RsPerKg #SugarRateFixed #GovernmentDecision #PublicConcern #GirdopeshNews #BreakingNews #PakistanEconomy #چینی_کی_قیمت #مہنگائی #165روپےفی_کلو #حکومتی_فیصلہ #ریٹ_مقرر #عوامی_مسائل #چینی_165 #خبریں #گردوپیش 🌍
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاکادمی ادبیات اور دیگر اداروں کے سروں سےلٹکتی تلوار ہٹ گئی : ہے خبر گرم / اظہر سلیم مجوکہ کا کالم
Next Article بھٹو ، شاہ ایران اور عملیت پسند میر جعفر : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم / کوچہ و بازار سے
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.