Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • انسانی پلیسینٹا: شفا کا ذریعہ یا ضمیر کا سودا؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • بھارتی نوجوان جیت گئے : وزیرِ تعلیم کے مستعفی ہونے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم
  • بہار گزشت : وجاہت مسعود کی جیون کہانی کا ایک باب
  • حسن رضا گردیزی ۔سرائیکی اور انگریزی : رضی الدین رضی کا 1989 میں لکھا گیا مضمون
  • اٹھو، اب ماٹی سے اٹھو، جاگو میرے لال ( جنگ کے گم نام ہیرو ) – وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • آزاد کشمیر میں مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب اصل وارث آگئے ہیں، مریم نواز
  • ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کی ’ریڈ لائنز‘ کیا ہیں؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹانک میں خود کش حملہ : 12 فوجی اہلکاروں سمیت 15 افراد لقمہ اجل
  • جنرل عامر رضا کو ترقی دے کر پاکستان کی نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کا پہلا سربراہ مقرر کر دیا گیا
  • عوام کا میدانِ جنگ ، جہاں روز حملے ہوتے ہیں : شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»ڈاکٹر انوار احمد کا کالم : قصہ ایک لغت کا
ادب

ڈاکٹر انوار احمد کا کالم : قصہ ایک لغت کا

ایڈیٹرمئی 29, 202517 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr anwar ahmad
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوئی سولہ برس پہلے میں اسلام آباد کے ایک علمی اشاعتی ادارے سے وابستہ تھا کہ ایک ازبک پروفیسر تاش مرزا میرے پاس آئے، تاش، کے لفظ پر مجھے مسکراتا دیکھ کر انہوں نے کہا کہ روسیوں کا دیا ہوا نام آپ کیلئے سمجھنا اور بولنا مشکل ہو گا البتہ میرا ازبک نام تاش، نہیں تو تش مرزا سمجھیں ۔ آپ کے پیش،رو فتح محمد ملک میرے دوست ہیں میں جب پاکستان میں آتا تھا تو وہ میرے لئے اسی دفتر میں قیام کی سہولتیں بھی دیتے تھے کمپوزنگ اور پروف ریڈنگ کے کام میں فراہم کرتے تھے میں نے کئی برس کی محنت سے روسی اردو/اردو روسی لغت تیار کی ہے تین ماہ مجھے ملک صاحب کے دور کی سہولتیں دیجئے تو آپ کے ادارے کیلئے ایک تحفہ پیش کرونگا ۔
جب قیام کے حوالے سے انہوں نے میرے چہرے پر ایک دو سوال دیکھے تو کہا کوئی بات نہیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان میرے دوست ہیں وہ مجھے اپنے دفتر میں جگہ دے دینگے ۔پھر تاش مرزا نے یہ لغت تیار کر کے ہمارے حوالے کئے تو اشاعتی پروگرام کے انچارج عبدالرحیم خان نے مبارک باد دی اور کہا اسے کم از کم ایک ہزار کی تعداد میں چھپنا چاہئے۔ پھر جب ایسا، ہوگیا تو شاید عبدالرحیم خان رونی صورت بنا کے میرے پاس آئے اور کہا آپ خود سوچئے بازار میں اس لغت کی ایک جلد بھی بکنے کا امکان ہے؟ اس مشکل میں مجھے اپنے اس ادارے کے کھیون ہار ڈاکٹر عبدالقدیر نظر آئے وہ روزنامہ جنگ میں باقاعدگی سے کالم لکھتے تھے مجھے بھوپال، بھٹو ، غلام اسحاق خان اور اردو زبان جیسے انکے نرم گوشوں کا اندازہ تھا اسلئے جب ان سے گفتگو ہوئی تو میں نے کہا کہ یہ لغت ہمارے سائنس کے ان طالبعلموں کی مدد کریگی جو روس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرینگے ہماری وزارت خارجہ کیساتھ ان حکمرانوں کے کام آئیگی جو روس،کے دورے کرینگے ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان بچوں کی طرح ہنسے اور کہا آپ مجھے ایک سو کتابوں کا بل بھیج دیجئے میں آپ کو چیک بھیج دیتا ہوں آپ خود جہاں جہاں مناسب خیال کریں اسے بھجوا دیں۔ انکے التفات کے بعد میں کچھ اور ‘ چوڑا ‘ ہوا ایک سو کتاب اٹھا کے انکے دفتر میں لے گیا جب انہوں نے اپنے دفتر میں اس، لغت کی تعارفی تقریب کرائی اور ایک سو کتابیں میں نے تاش مرزا کو پیش کیں۔ وہ نظربند تھے مگر اس تقریب میں خوب چہکے .
dr qadeer khan column girdopesh.com
تب وہاں ڈاکٹر محمد انور نسیم بھی تھے دو چار اور دوست بھی جنہوں نے اس وقت کلمات تحسین ادا کئے بعد میں ملامت کی کہ آپ جاپان رہے ہیں، ہیروشیما اور ناگا ساکی کے میوزیم دیکھے ہیں ۔وہاں ایٹم بم کی تباہ کاریوں سے جھلسے ہوئے شواہد دیکھے ہیں اندازہ کریں اگر پاک بھارت جنگ میں ایٹم بم استعمال ہو ؟ ہیروشیما کا شہر اوساکا سے دور تھا مگر شاید اسکا میوزیم میں نے تین چار مرتبہ دیکھا وہاں پورے میوزیم میں جاپانی ماوں کی کرلاہٹیں سننے کو ملتی ہیں جنکے بچے اس دن لوٹ کر نہ آئے مگر انکے بستے ، چھاگل اور بوٹ کچھ کچھ سیاہ ٹکڑوں میں تھے جنہیں آنسو بہاتی ماوں نے شناخت کیا۔
مگر جاپانیوں نے اس’’ کربلا‘‘ کے آخر میں ایک تازہ پتہ محفوظ کیا ہوا ہے اس،نوٹ کیساتھ کہ ہمیں ماہرین نے بتایا تھا اس شہر میں آئندہ تیس برس تک درخت اسی طرح جلے ہوئے اور جھلسے ہوئے رہیں گےپر یہ پتہ ایک برس بعد ہیرو شیما کے ایک درخت پر اگا تو ہمارے لئے پیغام لایا کہ جنگ باززندگی کو مٹا نہیں سکتے۔ سو ہم مودی جی کو بھارت اور پاکستان کے مقبول ترین درخت کے پتے کے قائل کر سکیں گے یا نہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عبدالقدیر خان لغت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا تجزیہ : دو ہمسایہ ایٹمی طاقتیں ہمہ وقت حالتِ جنگ میں
Next Article اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کیلئے امریکا کی نئی تجویز پر دستخط کر دیے: وائٹ ہاؤس کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نصرت جاویدکا تجزیہ: دیومالائی شخصیت ڈاکٹر قدیر خان

اکتوبر 12, 2021

ڈاکٹر قدیر نے کہا عمران خان اور ان کے وزیر میری موت کی خبر سننا چاہتے ہیں

اکتوبر 10, 2021

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا : قومی پرچم سرنگوں

اکتوبر 10, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • انسانی پلیسینٹا: شفا کا ذریعہ یا ضمیر کا سودا؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 26, 2026
  • بھارتی نوجوان جیت گئے : وزیرِ تعلیم کے مستعفی ہونے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم جولائی 25, 2026
  • بہار گزشت : وجاہت مسعود کی جیون کہانی کا ایک باب جولائی 25, 2026
  • حسن رضا گردیزی ۔سرائیکی اور انگریزی : رضی الدین رضی کا 1989 میں لکھا گیا مضمون جولائی 25, 2026
  • اٹھو، اب ماٹی سے اٹھو، جاگو میرے لال ( جنگ کے گم نام ہیرو ) – وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.