Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ پر ’قبضے‘ کے منصوبے کی منظوری دے دی
اہم خبریں

اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ پر ’قبضے‘ کے منصوبے کی منظوری دے دی

ایڈیٹرمئی 5, 20253 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pelistine ghaza
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تل ابیب : ایک اسرائیلی اہلکار کے مطابق اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے حماس کے خلاف اپنی فوجی کارروائی کو وسعت دینے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس میں غزہ پر ‘قبضہ’ شامل ہے۔ اس منصوبے کے تحت غزہ کے 21 لاکھ فلسطینیوں کو جنوب کی طرف منتقل کرنے کے بارے میں بھی کہا گیا ہے جس سے انسانی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔ سرکاری اہلکار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے اس کو ’شاندار منصوبہ‘ قرار دیا ہے کیونکہ یہ حماس کو شکست دینے کے مقاصد حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ باقی ماندہ یرغمالیوں کی رہائی کو ممکن بنائے گا۔
اسرائیلی کابینہ نے اصولی طور پر پرائیویٹ کمپنیوں کے ذریعے انسانی امداد کی فراہمی اور تقسیم کے منصوبے کی بھی منظوری دی ہے جس سے اقوام متحدہ کے مطابق دو ماہ کی ناکہ بندی ختم ہو جائے گی جس سے غزہ میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں نے کہا ہے کہ یہ تجویز بنیادی انسانی ہمدری کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور وہ اس میں تعاون نہیں کریں گے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کا منصوبہ ‘سیاسی بلیک میلنگ’ کے مترادف ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کی سکیورٹی کابینہ نے اتوار کی شام کو غزہ پر کارروائی کرنے سے متعلق معاملات پر اجلاس کیا تھا۔ اسرائیل کی جانب سے دو ماہ کی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد 18 مارچ سے یہ کارروائی دوبارہ شروع ہوئی ہے۔ ایک اسرائیلی سرکاری اہلکار نے پیر کو میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزرا نے اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر کی طرف سے ‘غزہ میں حماس کو شکست دینے اور یرغمالیوں کی واپسی’ کے لیے تجویز کردہ منصوبے کی منظوری کے لیے متفقہ طور پر ووٹ دیا۔
سرکاری اہلکار نے بتایا کہ ‘ اس منصوبے میں دیگر چیزوں کے علاوہ، غزہ کی پٹی پر قبضہ اور علاقوں پر انتظام سنبھالنا، غزہ کی آبادی کو اپنے دفاع کے لیے جنوب میں منتقل کرنا، حماس کو انسانی ہمدردی کے تحت امداد کی تقسیم کی صلاحیت سے محروم کرنا اور حماس کے خلاف طاقتور حملے شامل ہوں گے۔’ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اس منصوبے میں مہینوں لگیں گے اور پہلے مرحلے میں غزہ کے اضافی علاقوں پر قبضہ اور علاقے کی سرحدوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے نامزد کردہ ‘بفر زون’ کی توسیع شامل ہے۔ اس کا مقصد اسرائیل کو حماس کے ساتھ نئی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر بات چیت میں اضافی فائدہ دینا ہے۔
سکیورٹی کابینہ کے رکن زیو ایلکن نے اسرائیلی کے سرکاری ٹی وی کان کو بتایا کہ صدر ٹرمپ کے 13 سے 16 مئی کے مشرق وسطیٰ کے دورے کے اختتام سے قبل ‘اگر حماس سمجھتی ہے کہ ہم سنجیدہ ہیں تو ایک یرغمالی کی رہائی کے لیے ‘اب بھی امکان’ موجود ہے۔’
اتوار کو بحری اڈے کے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل ضمیر نے خصوصی دستوں کو بتایا کہ ‘غزہ میں اپنے آپریشن کو مضبوط اور وسعت دینے کے لیے’ دسیوں ہزار ریزرو فوج کو بلایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اپنے لوگوں کو گھر واپس لانے اور حماس کو شکست دینے کے مقصد کے تحت دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ ہم اضافی علاقوں میں آپریشن کریں گے اور زمین کے اوپر اور نیچے دہشت گردی کے تمام ڈھانچے کو تباہ کر دیں گے۔’ تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ ایک ناکام حکمت عملی ہے کیونکہ چھ ہفتے قبل دوبارہ کارروائی شروع کرنے کے بعد سے باقی 59 یرغمالیوں میں سے کسی کو بھی رہا نہیں کروایا جا سکا ہے۔
یرغمالیوں کے لواحقین کی نمائندگی کرنے والے یرغمالیوں اور لاپتہ خاندانوں کے فورم نے کہا کہ یہ منصوبہ حکومت کی طرف سے یہ اعتراف تھا کہ وہ ‘یرغمالیوں پر علاقوں کا انتخاب کر رہی ہے’ اور یہ اسرائیل میں ’70 فیصد سے زیادہ لوگوں کی مرضی کے خلاف’ ہے۔ اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ ‘سکیورٹی کابینہ نے اس بات کی بھی بھاری اکثریت سے منظوری دی ہے کہ ‘اگر ضروری ہو تو نجی کمپنیوں کے ذریعے انسانی ہمددری کی بنیادوں پر امداد کی تقسیم کی جائے گی، یہ اقدام حماس کو امداد کی رسد پر کنٹرول حاصل کرنے سے روکے گا اور اس کی حکومتی صلاحیتوں کو تباہ کر دے گا۔‘
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسرائیل سکیورٹی کابینہ غزہ قبضے
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبھارتی آبی جارحیت زور پکڑ گئی، دریائےچناب میں پانی کی آمد 29 ہزار 300کیوسک کم ہوگئی
Next Article قومی خود مختاری پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسرائیلی میڈیا کا تہران حملے میں ایران کے انٹیلیجنس وزیر اسماعیل خطیب کی شہادت کا دعویٰ

مارچ 18, 2026

ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو شہید کرنے کا اسرائیلی دعویٰ

مارچ 17, 2026

تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز

مارچ 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا ستمبر 22, 2026
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.