Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, نومبر 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » یاسر پیر زادo کا کالم : Mrs
تازہ ترین

یاسر پیر زادo کا کالم : Mrs

ایڈیٹرفروری 26, 20258 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نہ جانے مجھے کیا ہو گیا ہے، کوئی فلم پسند ہی نہیں آتی، جس فلم کی تعریف سنتا ہوں اسے تلاش کرکے دیکھنے کی کوشش کرتا ہوں مگر پانچ منٹ میں ہی اُکتا جاتا ہوں، اور کبھی کبھی تو پہلے منظر میں ہی فلم کو مسترد کر دیتا ہوں۔ ایوارڈ یافتہ فلمیں بھی زیادہ متاثر نہیں کر پاتیں، شاید اِس کی وجہ یہ ہے کہ آج کل اُن فلموں کو آسکر وغیرہ دیے جا رہے ہیں جن میں کوئی بڑا یا اچھوتا مسئلہ اُجاگر کیا گیا ہو، فلم کی دلچسپی ثانوی چیز بن کر رہ گئی ہے۔ لیکن یہ میری رائے ہے جو یقیناً غلط ہوگی کیونکہ مجھے ایسی ایسی شہرہ آفاق فلمیں بھی پسند نہیں آئیں جن کے نام اگر میں یہاں لکھ دوں تو لوگ مجھے سَنکی قرار دے دیں گے (اور کچھ تو پہلے ہی ایسا سمجھتے ہیں)۔ تاہم گزشتہ دنوں فلم ”مسز‘‘ دیکھی جس نے سارے دھونے دھو دیے، پہلے منظر سے لے کر کلائمکس تک فلم نے باندھ کر رکھا حالانکہ یہ کوئی سسپنس فلم نہیں بلکہ خا لصتاًگھریلو ڈرامہ فلم ہے۔ مسز کی کہانی نیہا (ثانیہ ملہوترا) کے گرد گھومتی ہے، نیہا کو ڈانس سیکھنے کا جنون ہے، اُس کی سہیلیوں کا پورا گروپ ہے جو باقاعدہ اِس کی مشق کرتا ہے، لیکن اسی دوران نیہا کی شادی طے ہو جاتی ہے اور وہ ایک وفاشعار اور تابعدار بیوی بن کر اپنے پتی کے گھر آ جاتی ہے جہاں شوہر کے علاوہ اُس کی ساس اور سسر ہیں۔ یہ برے لوگ نہیں بلکہ روایتی لوگ ہیں، ساس صبح سویرے اٹھ کر اپنے شوہر اور بیٹے کیلئےکھانا تیار کرتی ہے، اُن کے کپڑے حتّیٰ کہ جوتے بھی سیٹ کرکے رکھتی ہے تاکہ انہیں پہننے میں آسانی ہو۔ نیہا پوری نیک نیتی اور دلجمعی کے ساتھ اپنی ساس کی طرح شوہر کی خدمت میں جُت جاتی ہے مگر دھیرے دھیرے اُسے احساس ہوتا کہ وہ محض ایک نوکرانی بن کر رہ گئی ہے جس کا کام فقط شوہر کیلئے کھانا پکانا اور کپڑے تیار کرنا ہے۔ اُس کے ڈانس کا شوق کہیں پیچھے رہ جاتا ہے، اُسے ڈانس سیکھنے کی اجازت نہیں ملتی۔ پھر اِس فلم میں کیا ہوتا ہے، یہ بتا کر میں آپ کا مزا کِرکرا نہیں کرنا چاہتا، وہ آپ خود دیکھیں۔ اِس فلم پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں اور اسے بے حد پذیرائی مل رہی ہے کیونکہ یہ گھر گھر کی کہانی ہے، ہمارے ہاں عورتیں گھروں میں جو کام کرتی ہیں انہیں کسی کھاتے میں ہی نہیں لکھا جاتا، ہمارے جیسے معاشروں میں کام اسے سمجھا جاتا ہے جو مرد دفتروں میں کرتے ہیں، مردوں کی نظر میں عورتیں تو فقط جھک مارتی ہیں۔
یہ فلم دیکھ کر مجھے ہوم اکنامکس کا نصاب یاد آگیا، کچھ عرصہ پہلے کسی نے اُس نصابی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر شیئرکیا تھا، پیشانی پر لکھا تھا ”خاتون خانہ کیلئے وقت کے گوشوارے کا مثالی خاکہ“۔اِس مثالی خاکے کی رُو سے خاتون خانہ صبح پانچ بجے نما ز کے وقت اٹھیں گی،ساڑھے پانچ سے سات ناشتہ،اسکول،آفس جانے کی تیاری، سات سے آٹھ کچن کی صفائی،آٹھ سے دس گھر کی صفائی، پڑھائی، دھلائی، دس سے بارہ کھانا پکانا، بارہ سے ایک نمازِ ظہر،ایک سے ڈیڑھ ذاتی صفائی، ڈیڑھ سے اڑھائی دوپہر کا کھانا، برتن، کچن کی صفائی، اڑھائی سے تین نماز عصر، تین سے چار آرام (شکر ہے)، چار سے ساڑھے چار چائے،ساڑھے چار سے پانچ کپڑے استری، پانچ سے ساڑھے سات بچوں کی پڑھائی (اور اگر بچے نالائق ہوں تو اُن کی دھلائی)، ساڑھے سات سے ساڑھے نو ٹی وی (ساس بہو کے ڈرامے)، ساڑھے نو سے دس نمازِ عشا، دس سے گیارہ صبح ناشتہ کی تیاری اور کچن کی صفائی۔
یہ مثالی گوشوارہ دیکھ کر مجھے اپنے اسکول کا زمانہ یاد آ گیا، میٹرک کے امتحانات سے پہلے میں نے بھی ایسا ہی جنگی قسم کا ٹائم ٹیبل بنایا تھا جس میں صبح پانچ سے رات گیارہ بجے تک تقریباً نان اسٹاپ پڑھائی تھی۔شاید ہی کوئی دن ایسا گزر اہوجب میں نے اُس ٹائم ٹیبل پر عمل کیا ہو۔ ظاہر ہے میں نے ”خاتون خانہ“ تو نہیں بننا تھا کہ مثالی گوشوارے پر عمل کرتا۔ ویسے یہ ہوم اکنامکس والا گوشوارہ کافی دلچسپ ہے بشرطیکہ اِس پر عمل نہ کرنا پڑے، مثلاً اِس کی رُو سے باورچی خانے کی دن میں تین مرتبہ صفائی کرنی ہے، کہیں باہر آنا جانا نہیں، کسی سے ملنا نہیں، تھک ہار کر رات گیارہ بجے سونا ہے اور صبح پانچ بجے چوکس ہو کراٹھنا ہے۔ (شکر ہے کسی اہلِ نظر نے رات گیارہ سے صبح پانچ بجے تک کا گوشوارہ نہیں بنا دیا)۔ چونکہ یہ گوشوارہ ہاؤس وائف کیلئے بنایا گیا ہے سو ہم یہ اعتراض نہیں کر سکتے کہ اگر عورت ملازمت یا کاروبار کرتی ہو تو ایسی صورت میں کیا گوشوارہ بنے گا! لیکن عورت چاہے ملازمت کرتی ہو یا کاروبار، گھر آ کر کھانا پکانا اور کچن سنبھالنا بہرحال اسی کی ذمہ داری ہے۔ ویسے اِس سے تو کہیں بہتر انگریز کے زمانے کا نصاب تھا، ملاحظہ ہو”زنانہ اردو کورس، حصہ چہارم چوتھی جماعت کیلئے، آلٹر نیٹ ٹیکسٹ بک، منظور شدہ، سررشتہ ہائے تعلیم(1946)“ کم از کم اِس کتاب میں بچیوں کیلئے نظمیں، مضامین اور تاریخ کے کچھ باب تو ہیں۔
سچی بات تو یہ ہے کہ عورتوں کیلئے اِس قسم کا نصاب بنانے والوں کا کوئی قصور نہیں،آج سے سو دو سو سال پہلے تک پوری دنیا میں عورتوں کو ذاتی استعمال کی چیز سمجھا جاتا تھا، انگلستان میں شوہر کو قانوناً اختیارحاصل تھا کہ وہ بیوی کومار سکے، عورت کے پیسوں پر بھی اُس کا حق ہوتا تھا اور اگر وہ جہیز میں کوئی جائیداد لاتی تو وہ بھی خاوند کے تصرف میں ہی رہتی۔ ہمارے جیسے معاشروں کو تو اب تک سمجھ نہیں آ ئی کہ عورتیں جب اپنے حقوق کیلئے نعرے لگاتی ہیں تو وہ بے حیائی کا مطالبہ نہیں کر رہی ہوتیں بلکہ صرف یہ بتا رہی ہوتی ہیں کہ وہ بھی مردوں کی طرح انسان ہیں اور اُن کے بھی مردوں کی طرح حقوق ہیں۔ ایک طنز عورتوں پر یہ بھی کیا جاتا ہے کہ اگر برابری کا مطالبہ کرتی ہو تو اب رونا کیسا، بس میں لٹک کر سفر کرو، نوکری کرو اور مردوں کی طرح دھکے کھاؤ۔ یہ بھی ایک مغالطہ ہے۔ پدرسری معاشرے میں جب عورت خود کو فیمنسٹ کہتی ہے تو اِس کا محض یہ مطلب ہے کہ مر د نے عورت کو اپنے پیروں تلے دبا کر رکھا ہے، وہ اُس کی گردن سے اپنا پیر ہٹا کر اسے آزاد کرے، بس۔ لطیفہ تو یہ ہے کہ ہم میں سے جو مرد خود کو فیمنسٹ کہتے ہیں اُن کا جملہ یوں شروع ہوتا ہے کہ ”میں عورتوں کو حقوق دینے کے لیے تیار ہوں مگر….“گویا کہ عورتوں کے حقوق کیا ہوں گے یہ ہم مرد طے کریں گے اور وہ بھی ایسے جیسے خیرات دی جاتی ہے۔اور آخر میں ہمارا پسندیدہ جملہ اسلام نے تو چودہ سو سال پہلے ہی عورتوں کو حقوق دے دیے تھے، جی ہاں، اسلام نے تو دے دیے تھے، اب پاکستانی مرد کا انتظار ہے وہ یہ حقوق کب دیتا ہے!
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمولوی خادم رضوی کی تصویر لےکر گراؤنڈ میں داخل ہونے والے نوجوان کو عدالت نے رہا کر دیا
Next Article نصرت جاوید کا کالم : فراڈ کے منبع "ڈبہ کال سنٹر”
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم

نومبر 27, 2026

شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 27, 2026

مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند

نومبر 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 27, 2026
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 27, 2026
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند نومبر 26, 2026
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی نومبر 26, 2026
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی نومبر 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.