جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں موجودکسی بھی خوارج کے خاتمےکے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنےکے لیے پرعزم ہیں۔
صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے30 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اورکہا ہےکہ قوم سکیورٹی فورسزکے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

