سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں 24 اور 25 دسمبر کی درمیانی شب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن میں فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں 13 خوارج ہلاک ہوئے، ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔
دہشتگردی کے مکمل سدباب تک دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، قوم کو سکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا ملک سے فتنہ الخوارج اور دہشتگردی کے مکمل سدباب تک دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔
فورسز نے بروقت آپریشن کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا: وزیر داخلہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بروقت آپریشن کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا بہادر سکیورٹی فورسز پر قوم کو ناز ہے، ہمارے جوانوں نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں، پاکستان کے عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ان شاءاللہ عوام کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
منگل, اگست 25, 2026
تازہ خبریں:
- سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم
- آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ
- عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ
- راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار
- ہائبرڈ اور آمرانہ نظام مستقل نہیں چلتے : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
- مجھے عمران خان کا حامی کس نے بنایا ؟ حکمرانوں سے ایک سوال :کمالیات / کمال ایوب صدیقی کا کالم
- معاشی خللِ تَوَجُّہ یا انحرافِ توجہ؟؟ : کیا ہم پر قرضوں کا بوجھ واقعی کم ہو گیا ہے ؟ فہیم عامر کا کالم
- انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کے بعدپاکستان میں گستاخی کے مقدمات میں دو تہائی کمی آئی : رائٹرز کی رپورٹ
- حکومت نے خان کی ہسپتال یاترا کرا دی : رات گئے چیک اپ علی الصبح سخت سیکیورٹی میں جیل واپس
- بیان مزید دربارہ سود و زیاں : وجاہت مسعود کا مکمل کالم

