Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اکتوبر 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • لانگ مارچ درہ آدم خیل پہنچ گیا، عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا جائے : سہیل آفریدی
  • ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
  • سابق کور کمانڈر جنرل احسان الحق کو گورنر خیبر پختونخوا بنائے جانے کا امکان
  • دُکی سے اغوا ہونے والے 12 مزدوروں میں سے رحیم یار خان کا ایک مزدور قتل
  • پی ٹی آئی لانگ مارچ کی ’گورنر راج ‘کی طرف پیش قدمی :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہر صوبے کے لیے ایمرجنسی یا گورنر راج کا جواز : نصرت جاوید کا کالم
  • ماں کہانی سنا ۔۔۔ رضی الدین رضی کی نظم
  • ایمان مزاری اور ہادی علی کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی: ڈی ایس پی کی گرفتاری کا عندیہ
  • پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا پہلا روز، شرکا کا بنوں اور کرک کی سرحد پر پڑاؤ
  • غامدی صاحب کی تعبیرِ دین : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کا کالم : میری کہانی (15 ) لڑکیوں کی ’’ ذخیرہ اندوزی ‘‘اور بکرے کے سات چکر
تازہ ترین

عطا ء الحق قاسمی کا کالم : میری کہانی (15 ) لڑکیوں کی ’’ ذخیرہ اندوزی ‘‘اور بکرے کے سات چکر

ایڈیٹردسمبر 12, 202415 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

(گزشتہ سے پیوستہ )
ماڈل ٹاؤن میں مسعود علی خان کے ساتھ میرا زیادہ وقت گزرا۔ میں تو امریکہ سے ڈیڑھ دو سال بعد ہی واپس پاکستان لوٹ آیا تھا مگر مسعود بیس سال بعد بھی واپس نہ پاکستان آیا۔ ہمارےدوستوں میں ایس طارق بخاری جسے ہم ’’تالے‘‘ کہتے تھے ابھی تک امریکہ میں ہے۔ جنید شاہ امریکہ سے ایمسٹرڈیم چلا گیا تھا اور ابھی تک وہیں ہے مالک امریکہ میں فوت ہو گیا، خالدی امریکہ سے ہانگ کانگ چلا گیا تھا اور اس نے وہیں وفات پائی بہت پیارا عارف جو صنعت کار خاندان سے تعلق رکھتا تھا اور تبلیغی جماعت سے وابستگی کے باوجود ایک نمبرکا ہنسوڑاتھا وہ ہمارے ساتھ امریکہ نہیں گیا تھا البتہ تبلیغی جماعت کے ساتھ اندرون ملک اور بیرون ملک تبلیغی گروپس کےساتھ آتا جاتا تھا۔ وہ ایک دفعہ اپنے گروپ کے ساتھ لندن سے پاکستان آ رہا تھا اس کی ڈیوٹی لگی کہ اگلی قیام گاہوں تک جو ملک رستے میں آتے ہیں وہ وہاں پہنچے اور وہاں قیام اور لوگوں سے ملنے کے پیشگی انتظامات کرے۔ عارف جب بوسنیا پہنچا یہاں سربوں نے مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا ۔وہ عصر نماز کے لئے ایک مسجد میں گیا سجدے کے دوران اسے ہارٹ اٹیک ہو گیا اور سجدے سے سر نہ اٹھا سکا ۔اسے بوسنیا کے قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔ خالدی نے امریکہ میں ایک چینی عورت سے شادی کی اور امریکہ چھوڑ کر اس کے ساتھ ہانگ کانگ چلا آیا ،میں ان دنوں ناروے میں پاکستان کا سفیر تھا جب مجھے اطلاع ملی کہ خالدی کا بھی انتقال ہوگیا ہے ،میں نے پاکستان کےہائی کمشنر کو فون پر درخواست کی کہ میرے اس دوست کی تدفین اسلامی طریقے سے کریں ،میں ان کا ساری عمر قرضدار رہوں گا کہ اگلے دن ان کا فون آیا اور بتایا کہ میرے دوست خالدی کی باقاعدہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور مسلمانوں کی معقول تعداد نے اس میں شرکت کی اور ہاں دوسرا تبلیغی دوست منیر احمد شاہ ابھی تک ایمسٹرڈیم میں ہے او رطارق واحد دوست ہے جو امریکہ میں رہ گیا ہے۔ اب صرف مسعود علی خاں ہے جو پاکستان میں ہے اور اسے پاسپ یٹیلیٹی اور ٹور ازم کا گرو مانا جاتا ہے ۔ مسعود علی خاں دوستوں کو جمخانے میں کھانے پر مدعو کرتا ہے،جس میں تسنیم نورانی ،جن سے مسعود ہی کی معرفت میری بہت گہری دوستی ہو گئی تھی ،آفتاب عرف اوفی اور دوسرے دو تین شریک ہوتے ہیں۔ شیخ اکبر عالم عرف اکی بھی امریکہ چھوڑ گیا تھا اب وہ لندن اور پاکستان میں وقت گزارتا ہے جب کبھی وہ پاکستان آتا ہے مسعود د وستوں کو اس کی آمد کی اطلاع دیتا ہے اور اس کے بتائے بغیر ہمیں اندازہ ہو جاتا ہے کہ ایک اور ڈنر پکا ہو گیا ہے !مسعود علی خان کے والد میجر اکبر خان تھے اور بظاہر سخت گیر لگتے تھے ۔مسعود کے نانا افغانستان سے ہجرت کرکے پاکستان آئے تھے نہایت خوبصورت اور پرانی روایات کا مجسم نمونہ تھے۔ ابا جی سے ان کے بہت محبت بھرے تعلقات تھے مسعود کی والدہ محترمہ اپنے بیٹوں مسعود اور ڈاڈوسے بے پناہ محبت کرتی تھیں۔ ایک دفعہ مسعودبیمار ہوا تو میں اس کی بیمار پرسی کے لیے اس کی طرف گیا ۔میں نے دیکھا کہ ہماری آٹنی ایک بکرے کو مسعود کی چارپائی کے گرد سات چکر لگانے پر مجبور کر رہی ہیں مگر وہ قدم اٹھانے سے انکاری ہے، اسے پتہ تھا سات چکر مکمل ہونے پر اس کے ساتھ کیا ہوگا ۔بالآخر میں آگے بڑھا اور بکرے کو پیچھے سے دھکیلتے ہوئےاس سے سات چکر لگوانے میں کامیاب ہو گیا ۔ مسعود کو شعروادب سے بہت لگائو ہے پہلے وہ کبھی کبھی اپنے گھر پر شعری نشست منعقد کیا کرتا تھا اب اس نے اپنے دفتر کی بالائی منزل میں یہ سلسلہ شروع کر دیا ہے وہاں پر ہر مہینےادب و ثقافت کے حوالے سے ایک محفل منعقد ہوتی ہے کبھی مشاعرہ اور کبھی کسی علمی موضوع پر کسی نامور اسکالر کا لیکچر ۔ادب و ثقافت سے یہ لگائو اسے غالباً اپنے نانا سے وراثت میں ملا تھا ۔جب تک ہماری آنٹی زندہ تھیں ان کےگھر میں فارسی بولی جاتی تھی اب مسعود فارسی سمجھتا تو ہے مگر بولتا نہیں شاید بول سکتا نہیں آنٹی مسعود اور اس کے دوستوں سے بھی بہت پیار کرتی تھیں اللہ انہیں غریق رحمت کرے!
مسعود کا قد چھ فٹ ہے جو چوڑی چکلی چھاتی گورا چٹا رنگ فرفر انگریزی بولنے والا سوٹڈ بوٹڈعالیشان کوٹھی اور کار وغیرہ وغیرہ چنانچہ جب اسے کبھی کوئی رانگ نمبر آ جاتا تو باتوں باتوں میں اسے اپنی یہ ساری خصوصیات بتاتا۔ اس زمانے میں شاید آج بھی یہ سب چیزیں لڑکیوں کو اٹریکٹ کرتی ہیں۔ مسعود کی یہ کارروائی اکثر کامیاب رہتی حتیٰ کہ وہ ’’ذخیرہ اندوز‘‘ بن گیا تھا اس حوالےسے اس پر زکوۃ واجب تھی مگر وہ ان موضوعات پر آتا ہی نہیں تھا اللّٰہ اس کا یہ گناہ معاف کرے ۔مسعود ہم سب دوستوں سے آخر میں امریکہ آیا وہاں میں نے اسے کبھی فون پر کسی لڑکی کو یہ بتاتے نہیں سنا کہ اس کا قد چھ فٹ ہے، گورا چٹا ہے اور اسکے پاس شاندار کار اور گھر ہے کیونکہ وہاں تو سب چھ فٹے تھے ،گورے چٹےتھے اور وہاں تو سب فرفر انگریزی بولتے تھے اور تو اور ہر ایک کے پاس کاربھی تھی وہ تو ان چیزوں سے وہ تنگ آئے ہوتے تھے چنانچہ وہاں مانگ سانولے رنگ کی تھی میرے رنگ کی جو گورا تو ہے مگر ’’چٹا‘‘ نہیں ہے اور یوں مسعود کی افسردگی دیکھی نہ جاتی تھی۔(جاری ہے)
(بشکریہ:جیونیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عطا ء الحق قاسمی کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسیدمجاہد علی کا تجزیہ : مدارس کی رجسٹریشن اور مولانا فضل الرحمان کی دھمکیاں
Next Article نصرت جاوید کا کالم :بیانیوں کی جنگ اور ’’باسی خبریں‘‘
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہر صوبے کے لیے ایمرجنسی یا گورنر راج کا جواز : نصرت جاوید کا کالم

اکتوبر 5, 2026

وقت کی کسوٹی : مولوی تمیز اُلدین خان کی داستانِ حیات : محمد اسلام تبسم کا کتاب کالم ( 2)

ستمبر 28, 2026

معرکۂ ناحق ، اور بیگم ملا بک بک کی مارشل لائی نگاہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 27, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • لانگ مارچ درہ آدم خیل پہنچ گیا، عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا جائے : سہیل آفریدی اکتوبر 7, 2026
  • ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اکتوبر 6, 2026
  • سابق کور کمانڈر جنرل احسان الحق کو گورنر خیبر پختونخوا بنائے جانے کا امکان اکتوبر 6, 2026
  • دُکی سے اغوا ہونے والے 12 مزدوروں میں سے رحیم یار خان کا ایک مزدور قتل اکتوبر 5, 2026
  • پی ٹی آئی لانگ مارچ کی ’گورنر راج ‘کی طرف پیش قدمی :سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.