Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»علی امین کو اسٹیبلشمنٹ نے غائب کیا وہ انکی لاج رکھ رہا ہے بول نہیں رہا، عمران خان
اہم خبریں

علی امین کو اسٹیبلشمنٹ نے غائب کیا وہ انکی لاج رکھ رہا ہے بول نہیں رہا، عمران خان

ایڈیٹرستمبر 13, 202410 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan adyala jail
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ نے غائب کیا وہ ان کی لاج رکھ رہا ہے بول نہیں رہا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں یحییٰ خان پارٹ ٹو موجود ہے یحییٰ خان نے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے خلاف آپریشن کیا یحیٰی خان پارٹ ٹو ملک کے ادارے تباہ کر رہا ہے، پولیس اور ماتحت عدلیہ سے لوگوں کا اعتماد اٹھ گیا ہے گزشتہ دنوں جج نے تین گھنٹے ہدایات لے کر بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا فوج اور عدلیہ سمیت کسی بھی عہدے پر توسیع نہ دینے کا بیان خوش آئند ہے شکر ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وہ کسی بھی توسیع کو نہیں مانتے، نواز شریف نے پہلے ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اور اب جج کو توسیع دے کر عدلیہ پر حملہ آور ہونے جا رہے ہیں، قاضی فائز عیسیٰ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انتخابی دھاندلیوں کو تحفظ دے رہا ہے اسی کے انعام میں قاضی فائز عیسی کو توسیع دینے کی کوشش ہو رہی ہے جب آپ عدلیہ پر حاوی ہوں گے تو ملک تباہ ہوجائے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سنگاپور میں 140 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، پاکستان میں ایک ارب ڈالر سے بھی کم سرمایہ کاری آئی وجہ یہ ہے کہ سرمایہ کاری وہاں آتی ہے جہاں قانون کی بالادستی ہوتی ہے، ججز کو دھمکیاں مل رہی ہیں عدالتی نظام کو تباہ کیا جا رہا ہے، بیرون ملک مقیم ایک کروڑ پاکستانی ہی وطن کا مستقبل ہیں بیرون ملک مقیم پاکستانی ہی ملک کو بچا سکتے ہیں، آئی ایم ایف سے تب آزاد ہوں گے جب بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ کے لوگوں نے غائب کیا کسی کو نہیں پتا تھا کہ وہ کہاں گیا؟ سب کو پتا ہے کہ اس ملک میں کون لوگوں کو اٹھاتا ہے، علی امین گنڈاپور لاج رکھ رہا ہے بول نہیں رہا، ہم واحد وفاقی پارٹی ہیں اور ملک کو اکٹھا رکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم کہنے کا کوئی فائدہ نہیں وہ ہر چیز کے لیے این او سی لیتا ہے کیا پتا کل اس کو بھی غائب کر دیں۔
عمران خان نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے توشہ خانہ کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو رہا، تین مرتبہ جلد سماعت کی درخواست دے چکے ہیں مگر اس کے باوجود سماعت نہیں ہوئی، سپریم کورٹ اگر توشہ خانہ کے کیس کو سن لے تو باقی توشہ خانہ کے سارے کیسز ختم ہو جائیں گے حالاں کہ الیکشن کمیشن کے کیسز تو ایک دم سماعت کے لیے مقرر کر دیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا سربراہ سکندر سلطان گیند پھینکتا ہے ایک سلپ میں قاضی فائز عیسیٰ کھڑا ہے تو دوسری سلپ میں جسٹس عامر فاروق موجود ہے، ہمارے ساتھ تو یہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں پرویز خٹک کو افغانستان بھیجا تھا، علی امین گنڈا پور کے موقف کی حمایت کرتا ہوں وہ بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے اور میں علی امین کے افغانستان سے مذاکرات کے بیان کی تائید کرتا ہوں، انہیں تو علی امین گنڈا پور کے پاؤں پکڑنے چاہئیں کہ جاکر مذاکرات کرو۔
صحافی نے سوال کیا کہ ملک میں وفاقی حکومت اور دفتر خارجہ موجودہ ہیں تو صوبائی حکومت کیسے دوسرے ملک سے براہ راست بات کرسکتی ہے؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ دفتر خارجہ کو چھوڑیں خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہے، بلاول بھٹو زرداری جب وزیر خارجہ تھا تو وہ افغانستان گیا تک نہیں، خیبر پختون خواہ میں پولیس کے کتنے لوگ شہید ہو چکے ہیں پولیس اہلکار بغاوت پر اترے ہوئے ہیں ہر جگہ پولیس احتجاج کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 24 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ پہلی ترجیح ہونا چاہیے، دہشت گردی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ملکی معیشت چوک ہوجائے گی۔ جب تک افغانستان سے تعلقات درست نہیں کریں گے دہشت گردی میں پھنسے رہیں گے، اعداد و شمار دیکھیں سب سے کم دہشت گردی پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی، اگر کوئی دہشت گردی ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو اس سے تعاون کریں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور ملک کے فائدے کی بات کر رہا ہے خدانخواستہ ملک کے خلاف بات نہیں کر رہا، خیبر پختون خواہ میں پولیس کا معاملہ بغاوت تک پہنچ چکا ہے وہاں ایک ہزار پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں، وفاق خود کہہ رہا ہے کہ کراس بارڈر دہشت گردی ہے تو وفاق نے پھر اب تک کیا کیا؟ علی امین گنڈا پور نے جانے کی بات کی ہے یہ نہیں کہا کہ جا رہا ہوں اس نے کوئی ٹائم تو فکس نہیں کیا مذاکرات کی بات کرکے علی امین گنڈاپور نے کون سی غلط بات کردی،اشرف غنی کی حکومت پاکستان مخالف تھی اس کے باوجود میں افغانستان گیا اور اشرف غنی کو بھی پاکستان بلایا۔
علی امین گنڈاپور کے خیبر پختون خوا کو آزاد کرانے کے بیان سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کہہ ہی نہیں سکتا کہ خیبر پختون خواہ کو آزاد کروانا ہے میں یہ مانتا ہی نہیں، جتنے ملٹری آپریشن پاکستان میں ہوئے اور کہیں نہیں ہوئے اگر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوئی کوشش کر رہا ہے تو اس کی بات چیت کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔
صحافی نے سوال کیا کہ اگر آپ وزیراعظم ہوتے اور وزیراعلی خیبر پختون خوا آپ کی اجازت کے بغیر افغانستان سے بات چیت کی بات کرتا تو آپ کیا کرتے؟ عمران خان نے کہا کہ میں ضرور بات چیت کی اجازت دیتا وجہ یہ ہے کہ خیبر پختون خواہ میں پولیس جب خود کو بچانے لگ جائے گی تو لوگوں کو کون بچائے گا۔
صحافی نے پوچھا کہ آپ نے کہا اسٹیبلشمنٹ نے دھوکا دیا وہ دھوکا کیا تھا؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ جیل میں چڑیا پر نہیں مار سکتی اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر اعظم سواتی اور بیرسٹر گوہر صبح سات بجے جیل آئے، اسٹیبلشمنٹ کا پیغام دیا گیا کہ ملک کی خاطر جلسہ ملتوی کیا جائے، اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ہی آٹھ ستمبر کی تاریخ دی گئی اور کہا گیا کہ تمام سہولیات دی جائیں گی مگر آٹھ ستمبر کو جو ہمارے ساتھ ہوا اس سے بڑا دھوکا اور کیا ہوگا؟
(بشکریہ:ایکسپریس نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسٹیبلشمنٹ علی امین عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمعروف نیوز کاسٹر ثریا شہاب کو ہم سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے
Next Article سپریم کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ عمر 68 سال کرنے کی تجویز، آئینی ترمیم کل پیش ہونے کا امکان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.