اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ملک کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر ”عزم استحکام“ کے عنوان سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا گیا، ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کے جیولین تھرور ارشد ندیم کی تصویر لگا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا اور نوجوان نسل کے لئے ایک مثال بن گئے ہیں۔
ڈاک ٹکٹ کو عزم استحکام کا عنوان دیا گیا ہے جو ملک کی ترقی اور استحکام کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ڈاک ٹکٹ میں مینار پاکستان کی تصویر کو شامل کر کے پاکستان کی آزادی کی جدوجہد اور اس کی علامتی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر جاری کردہ ڈاک ٹکٹ آنے والی نسلوں کو پاکستان کی آزادی کی جدوجہد، قربانیوں اور حکومت پاکستان کی ملکی استحکام کے لئے جدوجہد اور عزم سے آگاہ کرے گا۔
(بشکری: ایکسپریس نیوز)
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

