ملتان میں یوم عاشور کے موقع پر نکالے گئے علم ، ذوالجناح اور تعزیوں کے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنے منزلوں کے قریب پہنچ گئے۔یہ جلوس امام بارگاہ شاہ گردیز،کربلا شاہ شمس،امام بارگاہ جوادیہ،امام بارگاہ حسینییہ دولت گیٹ،امام بارگاہ ممتاز آباد،امام بارگاہ لال کرتی اور امام بارگاہ سورج میانی میں رات 10 بجے تک اختتام پذیر ہوں گے۔جس کے بعد مجالس شام غریباں برپا ہوں گی۔جن میں ذاکرین کرام میدان کربلا میں امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی پر روشنی ڈالیں گے۔
یومِ عاشور کے جلوس اپنی منزلوں کے قریب پہنچ گئے : آج رات مجالسِ شامِ غریباں برپا ہوں گی
ایڈیٹر3 Views
Previous Articleملتان میں ڈھائی سو من حلیم کی دیگ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی
Next Article حیدر جاوید سید کا کالم : مقصدِ قیامِ امام حسینؑ

