لاہور : جناح ہاؤس حملہ سمیت 3 کیسوں میں عمران خان کی عبوری ضمانت مسترد کر دی گئی ۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کر دی۔
عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں تین روز قبل پی ٹی آئی کے بانی کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔سرکار نے عمران خان کی جناح ہاؤس اور دیگر دونوں مقدمات میں گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان سے تفتیش کیلئے ان کی گرفتاری درکار ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے آج محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے عبوری ضمانت خارج کردیں۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور انہیں عدت نکاح کیس میں سزا ہوئی ہے۔
گزشتہ دنوں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں مسترد کردی تھیں۔
( بشکریہ : جیو نیوز )
پیر, اکتوبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- ایمرجنسی کا نفاذ: قومی ضرورت یا جمہوریت کے لیے نیا امتحان؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ
- خیبر پختون خوا میں وفاق کی حکمرانی : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- ریاض میں شاہ خالد ایئرپورٹ پر میزائل حملہ : متعدد افراد زخمی
- پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلے ٹی ٹوئینٹی میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا
- گورنر راج ، لانگ مارچ۔۔۔درمیانی راستہ؟ نصرت جاوید کا کالم
- انٹرنیشنل مگر مچھ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس : مگرمچھوں نے کیسے آنسو بہائے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
- ریاض ایئر پورٹ پر میزائل حملہ : کئی ہوائی کمپنیوں نے پروازیں منسوخ کر دیں
- نام ور بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- ارجنٹائن کے میسی کا الوداعی میچ اور 10 نمبر شرٹ کا اعزاز : مہتاب حیدر تھہیم کا کالم
- لانگ مارچ درہ آدم خیل پہنچ گیا، عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا جائے : سہیل آفریدی

