لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ خوراک نے صوبے بھر میں فلور ملز، آٹا ڈیلرز اور ریٹیل شاپس کی چیکنگ کے دوران گراں فروشی، نامکمل لیبلنگ اور ناقص انتظامات پر جرمانے کردیے۔
وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 523 فلور ملز، آٹا ڈیلرز اور ریٹیل شاپس کی چیکنگ کی گئی۔وزیر خوارک نے مزید کہا کہ گراں فروشی، نامکمل لیبلنگ اور ناقص انتظامات پر 7 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے اور متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے، وافر اسٹاک کے باوجود آٹا قیمتوں میں اضافے کی ہر کوشش ناکام بنا دی جائے گی۔
(بشکریہ:جیونیوز)
اتوار, ستمبر 20, 2026
تازہ خبریں:
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار
- ماہرہ خان اور قوم کو مبارک ہو : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

