اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے پر روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم کے ساتھ ان کی ٹیم بھی چین روانہ ہوئی جس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، محمد اورنگزیب اور مصدق ملک سمیت چیئرمین ایف بی آر بھی موجود ہیں۔وزیراعظم چین کی خصوصی دعوت پر4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کر رہے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق وزیرِاعظم کا دورہ چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے اہمیت کا حامل ہے، وزیرِ اعظم اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں چینی شہر شینزن جائیں گے اور وہاں بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ وزیرِ اعظم شینزن میں ہواوے کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے جبکہ وزیراعظم دورے کے دوسرے مرحلے میں بیجنگ جائیں گے، جہاں چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات ہوگی جبکہ چینی صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے، وزیرِاعظم بیجنگ میں مختلف کمپنیوں کے سربراہاں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات بھی کریں گے جبکہ وہ عوامی یادگار کا دورہ بھی کریں گے۔وزیرِاعظم دورہ چین کے آخری مرحلے میں چینی شہر شیان میں مقامی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور چینی ماڈل فارمز و گرین ٹیکنالوجی کمپنیوں کا دورہ کریں گے۔واضح رہے روانگی سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں اجلاس ہوا جس میں دورہ چین سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
جمعہ, ستمبر 25, 2026
تازہ خبریں:
- فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
- مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

