اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تجویز پر ادویات پر سیلز ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے۔
وفاقی حکام کے مطابق ادویات پر 10 سے 18 فیصد تک سیلز ٹیکس لگایا جا سکتا ہے اور ضروری ادویات کے علاوہ دیگر کی قیمتیں کمپنیاں خود بڑھا سکتی ہیں۔
وفاقی حکام نے بتایا کہ ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ سابق نگران حکومت نے کیا تھا۔
دوسری جانب ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قیمتوں کی ڈی ریگولیشن اور سیلز ٹیکس سے ادویات قوت خرید سے باہر ہو جائیں گی، پاکستان میں کروڑوں لوگ روزانہ دل، ذیابیطس اوربلڈ پریشرکی ادویات استعمال کرتے ہیں جب کہ لاکھوں لوگ ذہنی صحت اور غیرمتعدی امراض کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ادویات لیتے ہیں۔
ماہرین نے کہا ہےکہ صحت سہولت پروگرام اور ہیلتھ انشورنس سے ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
- منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک

