اسلام آباد:چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ ’آؤٹ آف دی وے جا کر اس جنٹلمین کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟ بظاہر کمیشن کا مینڈیٹ فیض حمید کو بری کرنا تھا۔‘
انھوں نے کہا کہ ’کیا خوبصورت اتفاق تھا کہ اتنی نظرِ ثانی درخواستیں دائر ہوئیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’کسی نے نظرِ ثانی کی منظوری دی ہو گی وکیل کیا ہو گا ساری پیپر ٹریل کدھر ہے؟ یہ بہت ہی مایوس کن ہے، کیوں ملک کا وقت ضائع کیا۔ کیا کمیشن نے ٹی ایل پی کی طرف سے کسی کو بلایا؟‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’شاید ٹی ایل پی والے ان کی معاونت کر دیتے۔ ان کو بلاتے ہوئے انھیں ڈر لگ رہا تھا۔ جن سے متعلق انکوائری کر رہے تھے ان کا مؤقف لے لیتے۔
’ان کو بھی نہیں بلایا گیا جن کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔ اسلحہ لانے والوں کی نیت تو واضح تھی کہ وہ پرامن مظاہرین نہیں۔‘
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ’یہ پانچویں کلاس کے بچوں کو دینے والی چیز ہے۔ یہ اخبار کا آرٹیکل لگتا ہے کمیشن کو دیا گیا کام یہ نہیں تھا۔
’کوئٹہ کمیشن میں ہم نے بتایا تھا یہ یہ کر لیں۔ آج بھی اٹھا کر پڑھ لیں کمیشن کا کام کیا ہے۔ یہ کمیشن والے تو لگتا ہے اپنے آفس سے باہر نکلے ہی نہیں۔‘
ان کا مزید کہنا تھا ’کمیشن 12 مئی کو اور بعد والے دھرنے کو گول کر گیا۔‘
اس پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ’گول تو وہ اس ٹی ایل پی والے دھرنے کو بھی کر گئے۔‘
چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ ’کمیشن لکھتاہے آرمی کو ان معاملات سے دور رکھنا چاہیے تو معاہدے پر دستخط کیوں کیے۔
(بشکریہ:بی بی سی اردو)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا

