ممبئی : بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت پر سوشل میڈیا میں دکھ، افسوس اور غم کا ماحول چھایا ہوا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی چیزیں ٹرینڈ کر رہی ہیں جن میں ‘سری دیوی’، ‘آر آئی پی سری دیوی’، ‘چاندنی’، ‘صدمہ’، ‘مسٹر انڈیا’، ‘انگلش ونگلش’ وغیرہ شامل ہیں۔اداکار عامر خان نے ایک لمبی پوسٹ لکھی ہے جس میں انھوں نے کہا کہ وہ سری دیوی کی بے وقت موت سے بہت زیادہ صدمے میں ہیں۔ وہ لکھتے ہیں: میں ان کے کام کا ہمیشہ فین رہا ہوں۔ اس کے ساتھ میں ہمیشہ ان کے باوقار انداز کا مداح رہا ہوں۔ ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں اور میں ان کے لاکھوں مداح کے غم میں شریک ہوں۔ میڈم، ہم آپ کو ہمیشہ محبت اور احترام کے ساتھ یاد کریں گے۔’اداکار ارشد وارسی نے لکھا: ‘یہ بہت اچانک اور غیر متوقع ہے۔ سری دیوی نہیں رہیں، یہ بات جھوٹ لگتی ہے۔ ابھی وہ کتنی جوان تھیں اور ان کا ابھی بہت ہنر سامنے آنا باقی تھا۔ ریسٹ ان پیس سری دیوی۔’اداکارہ پرینیتی چوپڑہ نے لکھا: ‘اس پر یقین نہیں ہے۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ ریسٹ ان پیس سری دیوی۔ آپ سب سے زیادہ خوبصورت تھیں۔ خدا بونی انکل، جھانوی، خوشی اور اہل خانہ کو حوصلہ عطا کرے۔’اداکار کمل ہاسن نے لکھا: ‘سری دیوی کو ان کے عنفوان شباب سے پرشکوہ خاتون تک بنتے دیکھا ہے۔ ان کا سٹارڈم ان کے شایان شان تھا۔ ان کے ساتھ کئی یادیں ہیں اور آخری بار جب ان سے ملا تھا وہ بھی ذہن میں موجود ہے۔ فلم صدمہ کی لوری کانوں میں گونج رہی ہے۔ ہم انھیں بہت مس کریں گے۔’
اداکار امیتابھ بچن نے لکھا: ‘نہ جانے کیوں عجیب گھبراہٹ ہو رہی ہے۔’ہدایت کار شیکھر کپور نے ٹویٹ کیا: ‘سری دیوی۔۔۔ جا چکی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ایک عہد ختم ہو گيا۔ زندگی نے نیا باب کھول لیا۔ ایک خوبصورت کہانی ابھی ختم ہوئی ہے۔ ایک حیرت انگیز روح ہمارے ساتھ محبت، یادیں اور شدید غم دے کر چلی گئی۔’اداکارہ جوہی چاولہ نے لکھا: ‘میری سدا بہار فلم چاندنی، چالباز، مسر انڈیا اور لمحے ہے۔۔۔ میں اپنی پسندیدہ اداکارہ سری دیوی کو دیکھا کرتی تھی۔ انھوں نے مسحور کردیا۔۔۔ کیوٹ، گڑیا کی طرح، سیکسی، فنی اور جو کہیں وہ سب تھیں۔ پردہ سیمیں پر ایک جادو تھیں۔’اداکارہ سوہا علی خان نے لکھا: ‘سری دیوی جی کی موت کا سن کر صدمے اور بہت داس ہوں۔ وہ ابھی بہت جوان اور زندگی سے پر تھیں۔۔۔’فرح خان نے لکھا: ‘روشن ترین سٹار چلی گئیں۔’کاجول نے لکھا: ‘صدمے میں سن ہو گئی۔ ابھی بھی ان کا ہنسنا باتیں کرنا نظروں کے سامنے ہے۔ ناقابل یقین ہے۔ ایک با صلاحیت اداکارہ، اپنے آپ میں ایک ادارہ، ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔ ان کا جانا بہت بڑا نقصان ہے۔’اداکار رجنی کانت نے لکھا: ‘میں صدمے میں اور بہت پریشان ہوں۔ میں نے ایک پیارا دوست کھو دیا اور انڈسٹری نے ایک حقیقی لیجنڈ۔۔۔’
اداکارہ پریتی زنٹا نے لکھا: ‘زندگی اس قدر کمزور اور ناقابل یقین ہے۔ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گی۔’اداکار انوپم کھیر نے لکھا: ‘صدمے میں ہوں، ہل کر رہ گیا ہوں، ایک برا خواب دیکھ رہا ہوں۔ سری دیوی نہیں رہیں؟ یہ بہت المناک ہے۔ وہ آج تک کی انتہائی شاندار، باوقار اور باصلاحیت اداکارہ تھیں۔ وہ انڈین سینیما کی کوئن تھی۔ ایک اچھی دوست۔ میں نے ان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا۔ ان کے ساتھ بہت سی حیرت انگیز یادیں ہیں۔’
( بشکریہ : بی بی سی اردو)
جمعہ, اگست 28, 2026
تازہ خبریں:
- نواز شریف نے الیکشن ہارنے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نامزد کر دیا
- عہدِ حاضر ، جین زی کی بگڑتی عادات اور والدین کی ذمہ داریاں : پروفیسر صابر جروار کا کالم
- 14نومولود بچے جاں بحق ۔۔ ذمہ دار کوئی نہیں: سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ایک اجنبی سے چند سوالات : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- نوزائیدہ ریاست، نوزائیدہ بچے اور کمزورطبقات : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- مجھے میرا بچہ واپس کر دو…“ بین کرتی ماں اور ریاست کا ضمیر : شہزاد عمران خان کا کالم
- پمز ہسپتال اسلام آباد کی نرسری میں آتشزدگی ، 14 نومولود جاں بحق
- ایوان صدر میں پیران طریقت کا ملاکھڑا : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
- خاموش گھر : نبیلہ عصمت کا افسانہ
- سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم

