اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کو توسیع دینے کی مخالفت کردی۔
سینیٹ انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر سینیٹ میں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ کے غیر فعال ہونے اور بحران کے خدشے سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
سینیٹ اراکین کے مطابق سینیٹ الیکشن 3 اپریل کو متوقع ہیں اور سینیٹ کے ضمنی الیکشن 14 مارچ کو ہوں گے، یوں 3 اپریل سے قبل سینیٹ کا اجلاس منعقد نہیں ہوسکے گا جس کے باعث 3 اپریل سے قبل منتخب ہونے والے اراکین کے حلف لینے میں بھی تاخیر کا امکان ہے۔
اراکین کا کہنا تھا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ 11 مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے جس سے سینیٹ سیکرٹریٹ کا کام بھی ٹھپ ہوجائے گا، اس دوران بعض اراکین نے رائے دی کہ چیئرمین سینیٹ کو نئے چیئرمین کے آنے تک توسیع دینی چاہیے۔
دوسری جانب سینیٹ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 6 سال میں ایسی غیر آئینی چیزیں ایوان میں دیکھیں جو پہلے نہیں دیکھی تھیں، ہم نے دیکھا کہ 65 لوگ تحریک عدم اعتماد میں کھڑے ہوئے اور 9 غائب ہوگئے، اس ایوان میں کیمرے لگائے گئے۔
انہوں نے سوال کیا کہ اس ایوان میں کیا ہوتا رہا، ہم کس کے زیر اثر یہ سرگرمیاں کرتے رہے؟ ہمیں کہا جارہا ہے کہ سینیٹ کی مدت پوری ہونے سے ایک خلا آرہا ہے، چیئرمین سینیٹ کو توسیع دینی ہے۔
سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین سینیٹ کو توسیع دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دس، پندرہ دن کے لیے چیئرمین سینیٹ کو توسیع دینے سے کچھ نہیں ہوگا، اراکین ایسے اقدام نہ کریں جو ایوان کو نقصان پہنچائیں۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
پیر, ستمبر 14, 2026
تازہ خبریں:
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

