لاہور:مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کی جانب سے ایاز صادق کو قومی اسمبلی کا اسپیکر نامزد کردیا۔
مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف اور نواز شریف نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ شہبازشریف کو بطور وزیراعظم اور ایازصادق کو بطور اسپیکر نامزد کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے ایاز صادق ایک بہترین اسپیکر کے طور پر ابھریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ اقلیتی بھائیوں اور بہنوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں، آزاد امیدوار جنہوں نے ن لیگ کو جوائن کیا انکو ویلکم کرتا ہوں، سب کو ویلکم کرتا ہوں۔
نواز شریف کا کہنا تھاکہ خواتین بڑی تعداد میں آئی ہیں ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے اتحادی حکومت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ اور ڈپٹی اسپیکر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔
اسی طرح چیئر مین سینیٹ پیپلزپارٹی اور ڈپٹی چیئر مین ن لیگ کا ہوگا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
پیر, ستمبر 14, 2026
تازہ خبریں:
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

