کراچی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ اب کراچی میں سجنے کو تیار ہے، جس کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
ایس ایل سیزن 9 کے کراچی میں میچرز 28 فروری سے 18 مارچ تک کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے، اس دوران سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔کراچی میں پی ایس ایل میچز کے دوران ایس ایس یو کے1ہزار مرد اور خواتین کمانڈوزسیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، ٹریفک پولیس، اسپیشل برانچ،ریپڈ ریسپانس فورس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز بھی فرائض انجام دے گی۔
کمانڈوز کو اسٹیڈیم، پریکٹس گراؤنڈ، کراچی ایئرپورٹ، روٹس، ہوٹلز اور دیگر مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے ترجمان کے مطابق کرکٹ ٹیموں کے روٹس پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات کیے جائیں گے ،شہریوں کی سہولت کے پیش نظر تمام سڑکوں کو ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے کھلا رکھا جائے گا۔
شائقین کرکٹ کے لیے نیشنل کوچنگ سینٹر سے ملحقہ چائنا گراؤنڈ پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے، میچ سے 3 گھنٹے قبل اسٹیڈیم کے دروازے کھولے جائیں گے، اسٹیڈیم آنے والوں کے لیے اصل شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے۔
ٰ ( بشکریہ : وی نیوز )
اتوار, ستمبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

