اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں عامر ڈوگر کو اسپیکر اور جنید خان کو ڈپٹی اسپیکرکیلئے امیدوار نامزد کردیا۔
میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے رہنما عمرایوب کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، وہ پراعتماد ہیں، الیکشن میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے، یک جنبش قلم سےہماری نشستوں پر ضرب لگادی گئی۔
انہوں نے کہا کہ 2 مارچ پورے پاکستان میں دیگرجماعتوں کے ساتھ احتجاج کرینگے، عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا ہے، کل بھی لودھراں میں ہماری سیٹ پر شب خون مارا گیا، ہم عدالتوں اور اسمبلیوں میں بھی احتجاج کرینگے۔
عمر ایوب نے اعلان کیا کہ قومی اسمبلی میں عامر ڈوگر کو اسپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے جنید خان ہمارے امیدوار ہونگے۔
پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت بولے 29 تاریخ کو اسمبلی میں حلف لینے جائیں گے، بانی پی ٹی آئی نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی بیانیےکےمطابق خط آئی ایم ایف کوبھیجاجائےگا۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہوگا جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

