اسلام آباد : اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدت میں نکاح کے کیس پر سینیئر سول جج قدرت اللہ نے سماعت کی۔ دوران سماعت وکلاء صفائی کی جانب سے گواہوں پر جرح مکمل کرلی گئی اور وکلا صفائی نے حتمی دلائل بھی مکمل کرلیے۔گواہان میں خاور مانیکا، مفتی سعید، عون چوہدری اور محمد لطیف پر جرح ہوئی۔
گواہان پر جرح بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کی جبکہ درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی اور پبلک پراسیکیوٹر سمیع اللہ جسرا موجود تھے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 342 کا بیان بھی عدالت کو دے دیا۔ عدت میں نکاح کیس کی سماعت آج صبح ساڑھے نوبجے شروع ہوئی تھی اور 14گھنٹے تک یعنی رات گیارہ بجے تک جاری رہی۔عدالت نے عدت میں نکاح کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج ایک بجے سنایا جائے گا۔
( بشکریہ جیو نیوز )
جمعرات, اکتوبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی
- پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
- لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
- جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
- لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
- بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار

