اسلام آباد :اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جنسی ہراسگی کا نشانہ بننے والی طیبہ گل کا سابق ڈی جی نیب شہزادسلیم کے خلاف ہتک عزت کا فوجداری کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔
شہزادسلیم کی جانب سے میڈیا پر ہتک آمیز الزامات لگانے پر طیبہ گل نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ایس ایس پی کی رپورٹ میں شہزادسلیم کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کا ثبوت نہیں ملا۔
وکیل صفائی نے عدالت میں بتایا کہ شہزادسلیم نے میڈیا پر ادا کیےگئے الفاظ کی تردید نہیں کی، شہزادسلیم نے الزامات کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنا قراردیا لیکن تردید نہیں کی۔
عدالت نے کہا کہ ایس ایس پی رپورٹ میں بھی شہزادسلیم نے طیبہ گل کے خلاف اپنے بیان کی تردید نہیں کی گئی لہٰذا بادی النظر میں شہزاد سلیم کے خلاف ہتک عزت کی دفعات کے تحت کیس بنتا ہے۔
بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نےطیبہ گل کی درخواست منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے اور 15فروری کو سابق ڈی جی نیب شہزادسلیم کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
جمعہ, اکتوبر 16, 2026
تازہ خبریں:
- ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / زبانوں کے خاندان
- پشاور میں سکول کی چھت گرگئی : اٹھائیس بچوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی
- سینیٹ اور قومی اسمبلی نے کے پی میں ایمرجنسی کی منظوری دیدی : اپوزیشن کی نعرے بازی
- زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔بنی نوع انسان ، مختصر اور جامع تاریخ
- جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- خیر پور میرس سے ہوت والا تک : زبانوں اور مہربانوں کا تذکرہ : زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی
- ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس الٹ گئی : 5 مسافر ہلاک 30 زخمی
- شہباز شریف کا لانگ مارچ اور عمران خان کے گرد گھومتی سیاست : حامد میر کا کالم
- "ممتاز نامہ” — ایک زندگی، کئی جہان : محمد عمران کا اختصاریہ
- کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر حملہ: ایک اہلکار ہلاک، چار افراد زخمی

