واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پاکستان میں آنے والے عام انتخابات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کی قیادت کافیصلہ اس کے عوام کوکرنا ہے، امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے جمہوریت کو آگے بڑھانے میں آزاد میڈیا کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آزاد اور خود مختار میڈیا مضبوط جمہوریت کے لیے بہت ضروری ہے، ذرائع ابلاغ ووٹرز کو باخبر رہنے اور حکومت کو جوابدہ رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
ویدانت پٹیل نے پاکستان میں آزادی اظہار اور پریس پابندیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی بندش پاکستان کی اپنے ہی پالیسی کے خلاف ہے۔
انہوں نے پاکستان میں آنے والے عام انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کی قیادت کافیصلہ پاکستانی عوام کوکرنا ہے، امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے۔
پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ ایران خطے میں جارحانہ اقدامات کر رہا ہے، ایران کےمعاملے پرپاکستانی حکام سے رابطے جاری ہیں۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)
منگل, ستمبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم

