ملتان(اے پی پی):ایمرسن یونیوسٹی شعبہ انگریزی کے طلباوطالبات نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اب سماجی رابطوں کی بجائے سماجی بگاڑ کا باعث بن رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تقریری مقابلے کے دوران کیا گیا ۔
مقابلے کی منتظم پروفیسر ماہ نور زہرا نے کہا کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا کو عالمی روابط اور انگریزی زبان پر عبور حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انگریزی عالمی رابطے کی زبان کے طور پر اپنی اہمیت تسلیم کرا چکی ہے ۔ اردو ہماری قومی زبان ہے جس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن انگریزی کے ساتھ پوری دنیا کی معیشت بھی جڑی ہوئی ہے ۔
شعبہ انگریزی کے سربراہ ڈاکٹر عدنان طاہر اور مقابلے کے منتظم پوفیسر ناصر عمران نے کہا کہ آج امتحانات میں طلبا کی ناکامی کی شرح اس لیے بڑھ رہی ہے کہ وہ انگلش پر توجہ نہیں دیتے ۔
مقابلے میں آٹھویں سمسٹر کے محمد وسیم نے پہلی ،پہلے سمسٹر کی سیدہ کشف نے دوسری اور آٹھویں سمسٹر کے محمس انصر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی

