Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
  • منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کا کالم:پیرو مرشد کی ناراضی!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:پیرو مرشد کی ناراضی!

ایڈیٹراکتوبر 1, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ابھی میں کالم لکھنے بیٹھا، نہ جی چاہ رہا تھا اور نہ کوئی موضوع ذہن میں تھا، رات کو صحیح طرح سو نہیں سکا تھا۔ تاہم میں اس حوالے سے بہت خوش نصیب ہوں کہ کسی بھی مشکل وقت میں میرے پیر و مرشد سائیں کوڈے شاہ میرے کام آتے ہیں چنانچہ میں نے انہیں صورتحال بتائی اور دعا کی درخواست کی، فرمایا میں نے تمہارے دونوں مسئلے سن لیے ہیں دعا بھی کروں گا اور مدد بھی، میں نے عرض کی ’’آپ اس حوالے سے میری مدد کیسے کر سکتے ہیں؟‘‘ بولے ’’میں تمہیں موضوع بتاتا ہوں اور اس سے پہلے یکسوئی کیلئے ایک آسان سا طریقہ بھی‘‘۔ انہوں نے آسان سا طریقہ یہ بتایا کہ کالم لکھنے سے پہلے کسی پاکیزہ کاغذ پر صرف تین دفعہ میرا نام لکھو۔ میں نے پاکیزہ کاغذ کی تعریف پوچھی تو فرمایا ’’ہر وہ کاغذ پاکیزہ ہے جو تم جیسے لوگ کالم لکھنےکیلئے استعمال نہ کرتے ہو‘‘۔ یہ بڑی کڑی شرط تھی، مگر خوش قسمتی سے میرا دھیان کچن رول اور ٹائلٹ پیپر کی طرف گیا، میں نے کچن رول سے ایک ٹکڑا الگ کیا اور اس پر تین دفعہ پیر سائیں کا نام لکھ کر انہیں بتایا کہ مرشد پہلی شرط میں نے پوری کر دی ہے، اب موضوع کے حوالے سے بھی رہنمائی فرما دیں۔
یہ سن کر وہ جلال میں آگئے، بولے ’’ایک تو نِکے سائیں نے سردائی صحیح طرح گھوٹی نہیں، چنانچہ ابھی تک عرش کے بجائے فرش پر ہوںاوپر سے تمہیں بتانا پڑ رہا ہے کہ کالم میں برکت میری کرامتوں کے بیان سے پیدا ہوگی‘‘۔ میں نے لجاجت سے معافی مانگی اور کہا ’’پیر سائیں میرے ذہن میں بھی یہ بات آئی تھی مگر آپ کی ساری کرامتیں عوام کے سامنے بیان کرنے والی نہیں ہیںآپ ہی تو کہا کرتے ہیں کہ ’’خاصاں دی گل عاماں اگے نئیں کری دی‘‘ اس لئے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ آپ کی کس کرامت کو گول کر جائوں‘‘۔ بولے ’’تمہیں تو پتا ہے کہ میری دعا سے کتنی بےاولاد عورتوں کے ہاں اولاد ہوئی‘‘۔ میں نے کہا ’’جی مرشد! میں اس کا چشم دید گواہ ہوں، بس یہ رہنمائی فرما دیں کہ اس نابکار عورت کا ذکر تو نہیں کرنا جس نے آپ کے خلاف پرچہ کٹوانے کی کوشش کی تھی‘‘۔ اس پر مرشد کی بیٹھی بیٹھی آواز سنائی دی ’’اس بیوقوف کو اپنے کئے کی سزا خود ہی مل گئی تھی، وہ دو دفعہ تھانے گئی تھی اور اس وقت سے وہ تھانیدار کے خلاف پرچہ کٹوانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے‘‘۔ میں نے عرض کی جی مرشد مجھے یاد ہے آپ بھی بندہ کوندہ دیکھ کر اپنی کرامت کا مظاہرہ کیا کریں۔ اس پر پیر سائیں کچھ خاموش ہو گئے۔ میں نے عرض کی ’’اگر آپ اجازت دیں تو آپ کی اس کرامت کا حوالہ دوں جو ایک سائل کا پرائز بانڈ نکلنے کے حوالے سے تھی؟‘‘ فرمایا ’’رہنے دو! اس کی قسمت ہی اچھی نہیں تھی میں نے پوری محویت کے عالم میں اس کے پرائز بانڈ نکلنے کی دعا کی تھی مگر جب وہ درگاہ سے باہر گیا اور جیب میں ہاتھ ڈالا تو اسے پتا چلا کہ اس کا پرائز بانڈ نکل گیا تھا۔ مگر وہ بدبخت نِکے سائیں پر شک کرتا رہا جس پر میرے مریدوں نے اس گستاخی پر اسے خاصا زد و کوب کیا تھا‘‘۔
اب میں خاصی مشکل میں آگیابے دینی کا دور دورہ ہے، لوگوں کے ایمان ڈانواں ڈول ہیں، چنانچہ میں نے مرشد سے درخواست کی کہ وہ خود ہی بتا دیں کہ میں کیا لکھوں؟ فرمایا ’’چلو میں بتائے دیتا ہوں کہ ان دنوںآشوبِ چشم کے مریض دعاکیلئے میرے پاس آ رہے ہیں میں ان کیلئے دعا کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ پرہیز صرف یہ ہے کہ دوا کے پاس بھی نہیں پھٹکنا، کیونکہ دوا دعا پر عدم اعتماد کا اظہار ہے چنانچہ وہ ایسا ہی کرتے ہیں اور یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ کبھی دوبارہ واپس نہیں آتے‘‘۔ میں نے عرض کی ’’ماشاء اللہ، آپ کی دعاؤں کی تاثیر کا زمانہ قائل ہے، مگر کل نِکا سائیں آپ کی سردائی کا سامان لینے نکلا تھا تو میری اس سے ملاقات ہوئی اس نے بتایا کہ کچھ دنوں سے آپ کو تیز بخار ہے، خشک کھانسی بھی آ رہی ہے اور آپ نے ٹیسٹ کیلئے اپنا سیمپل بھی جمع کرایا ہے، ابھی رپورٹ نہیں ملی‘‘۔ پیر و مرشد کو میری یہ بات اچھی نہیں لگی، جلال میں آگئے، مگر یہ جلال بخار زدہ سا تھا کہنے لگے ’’میں تم جیسے کمزور ایمان والے شخص کو اپنے حلقۂ ارادت میں شامل نہیں کر سکتا۔ تم نِکے سائیں کو نہیں جانتے، وہ آج کل پیر بودی شاہ کے پاس بھی جا رہا ہے، پیر بودی شاہ مجھے اپنا حریف سمجھتا ہے اور اس طرح کی افواہیں وہ نِکے سائیں کے ذریعے پھیلا رہا ہے‘‘۔ مجھے یہ سن کر بہت دکھ ہوا، میں نے عرض کی ’’مرشد مجھے اپنی ارادات سے خارج نہ کریں، میں تو آپ کی کرامتوں کا چشم دید گواہ ہوں، آپ نِکے سائیں کا داخلہ بند کریں‘‘۔ اس پر پیر سائیں کی مریل سی آواز آئی، وہ کہہ رہے تھے کہ ’’دل تو میرا بھی یہی چاہتا ہے مگر پھر خیال آتا ہے کہ میرے ٹھکرائے ہوئے کو کون منہ لگائے گا‘‘۔ دراصل نِکا سائیں مجھ سے زیادہ پیر سائیں کی کرامتوں کا چشم دید گواہ ہے اور بڑبولا بھی ہے!
بہرحال قارئین کرام!آج میرے کالم کا ناغہ ہی سمجھیں، مرشد کی ناراضی سے میرا دل بھی مر گیا ہے، اس عالم میں انسان کیا لکھ سکتا ہے؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کا کالم:نگاہِ مرد مومن اور پوپ
Next Article رؤف کلاسراکا کالم:بجلی مہنگی کیسے ہوئی ؟…(17)
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 6, 2026

زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات

ستمبر 5, 2026

نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 5, 2026
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ ستمبر 5, 2026
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.