Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اسما کے قاتل کا ڈی این اے میچ کر گیا :مردان میں چھاپے
اہم خبریں

اسما کے قاتل کا ڈی این اے میچ کر گیا :مردان میں چھاپے

ایڈیٹرفروری 6, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
asma rape
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : حکومتِ پنجاب کا کہنا ہے کہ مردان کی چار سالہ بچی اسما سے جنسی زیادتی کے مجرم کی تلاش کے سلسلے میں خیبر پختونخوا کی پولیس کی جانب سے جو ڈی این اے کے نمونے فراہم کیے گئے تھے ان میں سے ایک بچی کے جسم سے ملنے والے ڈی این اے سے مل گیا ہے۔ٹوئٹر پر حکومتِ پنجاب کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹس کے مطابق ’اسما ریپ کیس کے ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔‘ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کا نام ظاہر نہیں کیا جا رہا اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت خیبر پختونخوا حکومت سے رابطہ کر رہی ہے۔ایک اور ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی نے اس معاملے میں 140 سے زیادہ ڈی این اے ٹیسٹ کیے اور یہ کہ بچوں کا استحصال کرنے والوں کو قانون کے تحت مثالی سزا دی جانی چاہیے۔ادھر پی ایف ایس اے کے ذرائع نے لاہور میں بی بی سی اردو کے نامہ نگار عمر دراز کو بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے جو 145 نمونے فراہم کیے گئے تھے ان میں دو ایسے نمونے ہیں جو اسما کے جسم سے ملنے والے مواد سے مطابقت رکھتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دونوں نمونے ایسے افراد کے ہیں جن کی عمر 30 برس سے کم ہے۔خیبر پختونخوا کے آئی جی کے دفتر کی جانب سے بی بی سی کو بتایا گیا ہے کہ حکومتِ پنجاب کی رپورٹ خیبرپختونخوا حکام کو مل گئی ہے۔آئی جی کے ترجمان نے بی بی سی اردو کے رفعت اللہ اورکزئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ ملنے کے بعد مردان میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسما کیس کے اُن ملزمان اور مشتبہ افراد جن کے ڈی این اے نمونے پنجاب بھیجے گئے تھے، ان کی کڑی نگرانی کی جا رہی تھی۔مردان کے علاقے گجر گڑھی کی چار سالہ اسما کو جنوری کے دوسرے ہفتے میں اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی لاش قریبی کھیتوں سے ملی تھی۔پوسٹ مارٹم میں اسما سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی اور خیبر پختونخوا کے حکام نے اس معاملے میں لاہور میں واقع پنجاب فورینزک لیبارٹری سے مدد لی تھی۔خیال رہے کہ منگل کو ہی پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے اس معاملے کے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران پنجاب فورینزک لیب کو جلد رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اس معاملے میں خیبرپختونخوا پولیس کو رپورٹ پیش کرنے کے لیے مزید دو ہفتے کی مہلت دیتے ہوئےسماعت 21 فروری تک کے لیے ملتوی کر دی تھی۔
( بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleانوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند ۔۔ چوہدری محمود احمد
Next Article تائیوان میں شدید زلزلہ : بھاری جانی نقصان کا خدشہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.