اسلام آباد:حکومت نے ڈسکوز (بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں) کے گریڈ 17 اور اوپر کے افسران کو بجلی یونٹس کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
صحافیوں کوبریفنگ میں سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے بتایاکہ ڈسکوز کے گریڈ 17 اور اوپر کے افسران کوبجلی یونٹس کی سہولت ختم کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ بجلی یونٹس کی سہولت ختم کرنے سے متعلق سمری جلد تیار کرلی جائے گی۔
سیکرٹری پاور کا کہنا تھاکہ پاور سسٹم بہت سی خرابیوں کا شکار ہے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، بجلی چوری ہورہی ہے، گردشی قرض 2300 ارب روپے ہے۔
حکام پاورسیکٹر کے مطابق ملک میں 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے، نیٹ میٹرنگ بھی کیپیسٹی پیمنٹ میں اضافے کا ذریعہ ہے، نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کرنا پڑے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت اضافےکی سب سےبڑی وجہ ڈالرکےمقابلے میں روپے کی بےقدری ہے۔
دوسری جانب ملک میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف عوام کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے، مختلف شہروں میں بجلی کے بلوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجاً بل جلائے۔
اسلام آباد اور ملتان کی بجلی کمپنیوں نے مظاہرین کے ڈر سے پولیس بھی بلالی اور متعلقہ حکام کو خط لکھ کر تحفظ کا مطالبہ کردیا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

