عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے، آج ان کی 23 ویں برسی منائی جارہی ہے۔
نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، کم عمری میں شہرت پائی اورمحض 35 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
15 برس کی عمرمیں ہی شہرت نازیہ حسن کے قدم چومنے چلی آئی لیکن جب انہوں نے بالی وڈ فلم قربانی میں "آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے” جیسا منفرد گیت پیش کیا تو گویا پوری دنیا میں ان کی بات بن گئی۔
نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کرپاکستانی موسیقی میں ایک نئی جہت متعارف کروائی، جہاں جہاں اردو پہنچ سکی وہاں وہاں نازیہ حسن کی گلوکاری نے اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔
اردو میں ان کے گیتوں اور نغموں میں ڈسکو دیوانے، بوم بوم، آنکھیں ملانے والے مشہور ہوئے جبکہ انگریزی زبان میں ڈریمردیوانے نے دھوم مچائی، دنیا بھرمیں ان کے ساڑھے چھ کروڑ ریکارڈزفروخت ہوئے۔
ورسٹائل گلوکارہ نے پرائیڈ آف پرفارمنس، بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے۔
جلد شہرت کی بلندیاں چھونے والی نازیہ حسن بہت جلد دنیا سے رخصت بھی ہوگئیں، وہ لنگ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوئیں اور محض 35 برس کی عمر میں 13 اگست 2000 کو لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات

