اٹک:توشہ خانہ کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم عمران خان سے اٹک جیل میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ملاقات کی۔
عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا ہے کہ ملاقات کے لیے ہائیکورٹ اسلام آباد نے اجازت دی جبکہ ذرائع کا بتانا ہے کہ بشریٰ بی بی 4 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ساتھ اٹک پہنچی تھیں۔
ذرائع کے مطابق اٹک جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات ون ٹو ون ہوئی، دونوں کے درمیان ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی اور عمران خان سے ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی واپس روانہ ہو گئیں۔
بشریٰ بی بی کی اٹک جیل آمد کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس پکٹ پر ناکہ سخت کر کے میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا۔
پی ٹی آئی وکلا شیر افضل مروت، نعیم پنجوتھا اور علی اعجاز بٹر کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات

