کوئٹہ: رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔
کوئٹہ میں رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کے ممبران کے شریک تھے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر زبیر نے کہا کہ ملک بھر میں محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند کہیں نظر نہیں آیا، یوں یکم محرم 20 جولائی بروز جمعرات جبکہ یوم عاشور 29 جولائی بروز ہفتہ ہوگا۔
قبل ازیں زونل کمیٹیوں کے بھی کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں اجلاس ہوئے اور وہاں بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی اور چاند نظر آنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔
(بشکریہ:ایکسپریس نیوز)
اتوار, اکتوبر 25, 2026
تازہ خبریں:
- صحافت ۔۔تاریخ کو شکست دینے والا لفظ : وجاہت مسعود کا کالم
- فرانس میں مہنگائی کے خلاف پھر مظاہرے، گرفتار افراد کی تعداد سیکڑوں سے تجاوز کر گئی
- انجینئر ممتاز احمد خان کا ’’ ممتاز نامہ ‘‘ زندگی کا سفر اور قومی شعور کی دستاویز : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم
- لہندا زبان ہے یا بولی ؟ زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- خیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم
- جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم: مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ ، چار افراد گرفتار
- مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم
- سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی
- پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

