Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر انوار احمد کا اختصاریہ : تنویر اقبال کے لیے قرآن خوانی اور پانچ جولائی 1977 ء
اختصاریئے

ڈاکٹر انوار احمد کا اختصاریہ : تنویر اقبال کے لیے قرآن خوانی اور پانچ جولائی 1977 ء

ایڈیٹرجولائی 5, 202398 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns and articles of dr anwaar ahmad at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وہ ہم سے تین چار برس چھوٹا تھا ، اس لئے میں جب ایمرسن کالج سے بی اے کر رہا تھا تو ایف اے کے ایک طالب علم کی تنظیم سازی ، تعلیمی لیاقت اور تھوڑی سی گپ بازی کی دھوم تھی ، وہ فیاض احمد حسین ، اصغر ندیم سید اور فضل الرحمن ( مولانا) کی طرح ملت ہائی سکول ملتان سے میٹرک کر کے آیا تھا ۔ایوب خان کے اقتدار کے ستون لڑکھڑا رہے تھے کالج میں بھی تعمیر نو وغیرہ کے ناموں والی تنظیموں کی بھرمار تھی ایسے میں وہ ایک تنظیم ” ینگ بلڈ ” کا پھریرا لے کر آگیا ۔
امروز ملتان کے تعلیمی صفحے پر اس کا بھی کالم چھپتا تھا ، پھر سٹوڈنٹس یونین کا صدر فخر بلوچ ہو گیا گرفتاریاں ہوئیں فخر ، خورشید خان ، باسط کے ساتھ تنویر اقبال بھی گرفتار ہوگیا تب وکلاء ایسی تحریکوں کے ساتھ ہوتے تھے ایک ایڈیشنل سیشن جج نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا، ضمانت کے مچلکے بھرنے کے لئے تنویر اقبال کی طرح کے دبلے پتلے چھوٹی داڑھی والے اس کے والد آئے ۔ تنویر رہا ہوا تو عبدالرؤ ف شیخ نے اسے آڑے ہاتھوں لیا کہ تم تو کہتے تھے کہ تم سید ہو مگر تمہارے والد نے اپنی ” قوم ” شیخ لکھی ہے ۔تنویر ہتھیار ڈالنے والوں میں سے نہیں تھا اس نے کہا ” لالہ روف ! کچھ برس پہلے والد صاحب کے سر پر چوٹ لگی جس سے ان کی یادداشت متاثر ہوئی ہے "۔
حلیم اسکوائر میں اس کی فوٹو سٹیٹ مشینوں وغیرہ کی دکان تھی جہاں نوجوان انقلابی جمع ہوتے اور ان میں دیگر موضوعات کے ساتھ ایک لڑکی بھی زیر بحث آتی جس پر ایک نازک مزاج استاد کے ساتھ سید منظر گیلانی ، شیخ تنویر اقبال کے ڈوئل لڑنے کے چیلنج اچھالے جاتے ۔
5 جولائی 1977 کے بعد قرض خواہوں یا کچھ افسردگیوں کے سبب تنویر روپوش ہوگیا بہت دیر کے بعد ملاقات ہوئی تو وہ لاہور میں کسی ادارے کے ساتھ کام کر رہا تھا غائب ہونے کا سبب پوچھا تو اس نے حسب عادت ایک بات
” چھوڑی ”
” لالہ! تمہیں عابد عمیق اور صلاح الدین حیدر نے بتایا نہیں کہ میں بھی شاہی قلعے میں زیر تفتیش رہا ، بلکہ ان دونوں کے برابر والے سیل میں تھا ”
پھر مسعود اشعر مشعل فاونڈیشن سے وابستہ ہوئے تو تنویر اقبال نے آٹھ دس اہم کتابوں کے ترجمے کئے مگر اس کی مبالغہ آرائی اور ” گپ بازی ” کے باوجود میں نے خوش حالی کی کوئی رمق اس کے چہرے پر نہ دیکھی ۔وہ جرمنی میں بھی اپنے قیام کا ذکر کرتا تھا اور بہت عرصے تک اپنی کلاس کو تنقید پڑھاتے ہوئے ارسطو کے اس فقرے( قرین قیاس ناممکنات بہتر ہیں خلاف قیاس امکانات سے ) کی توضیح کے لئے تنویر اقبال کی مثال دیا کرتا تھا کہ وہ کسی دوست کے گھر پانی پیتے ہوئے بھی بون یا برلن کے گلاسوں کا ذکر ایسے کرتا کہ اس کا قیام جرمنی خلاف قیاس ہو جاتا ۔ کل ڈاکٹر محمود ناصر ملک نے اپنی منقش دیوار گریہ پر لکھا ملتان کی یادوں کے نگار خانے میں سے ایک اور تصویر اپنے فریم سمیت گر گئی ۔ پھر میں نے اس کے سکول فیلو اور فکری ساتھی کامریڈ فیاض باقر کو بتایا اس نے کہا "لالہ ! قرآن خوانی تاں کرا گھن "

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تنویر اقبال
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleانٹیلیجنس ایجنسی سمیت 4 اداروں کو پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں دیے گئے قرضوں کی تحقیقات کا حکم
Next Article لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پول گرنے سے بجلی کا نظام درہم برہم
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.