پشاور کی اینٹی کرپشن عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت علی محمد خان کے خلاف اینٹی کرپشن کیس میں ضمانت منظور کرلی۔
اینٹی کرپشن عدالت نے علی محمد خان کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے انہیں 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا۔
خیال رہےکہ سابق وزیر مملکت علی محمد خان جوڈیشل ریمانڈ پر مردان جیل میں ہیں۔
علی محمد خان پر غیر قانونی بھرتیوں اور خزانےکو 23 لاکھ روپے نقصان پہنچانےکا الزام ہے۔
9 جون کو علی محمد خان کو مردان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رہائی کے بعد اینٹی کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی یہ گرفتاری پانچویں مرتبہ عمل میں لائی گئی تھی، اس سے ایک روز قبل ہی پشاور جیل سے رہائی کے بعد مردان پولیس نےانہیں گرفتار کیا تھا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
- منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک

