Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, نومبر 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بھگدڑ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور
  • پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » یونان کشتی حادثہ: وزیراعظم کا سخت نوٹس، تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل، کل یوم سوگ منانے کا اعلان
اہم خبریں

یونان کشتی حادثہ: وزیراعظم کا سخت نوٹس، تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل، کل یوم سوگ منانے کا اعلان

ایڈیٹرجون 18, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shahbaz sharif address
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے واقعے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے اور کل یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق یوم سوگ کے موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور جاں بحق ہونے والوں کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔
وزیر اعظم نے یونان میں 14 جون کو ہونے والے کشتی کے حادثے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی اعلی سطح کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
نیشنل پولیس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل احسان صادق کمیٹی کے چئیرمین مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری (افریقہ) جاوید احمد عمرانی کو کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے، اسی طرح آزاد جموں و کشمیر پونچھ ریجن کے ڈی آئی جی سردار ظہیر احمد اور وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری (ایف آئی اے) فیصل نصیر بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
بیان کے مطابق کمیٹی یونان میں کشتی ڈوبنے کے تمام حقائق جمع کرے گی اور انسانی اسمگلنگ کے پہلو کی تحقیق ہوگی اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا، عالمی سطح پر اس مسئلے کے حل کے لیے تعاون اور اشتراک کے عمل کی تجاویز دی جائیں گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ فوری، درمیانی اور طویل المدتی قانون سازی کا جائزہ لیاجائے گا، ایسے واقعات کا سبب بننے والے افراد، کمپنیوں اور ایجنٹوں کو سخت ترین سزائیں دینے کے لیے قانون سازی ہوگی۔
بیان کے مطابق کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی اور کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لوگوں کو جھانسہ دے کر خطرناک اقدامات پر مجبور کرنے والے انسانی اسمگلروں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے انسانی اسمگلنگ جیسے گھناؤنے جرم میں ملوث ایجنٹس کے خلاف فوری کریک ڈاؤن اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے دفتر خارجہ کو کشتی حادثے اور اس میں پاکستانیوں کی ممکنہ موجودگی کی اطلاعات پر فوری کارروائی کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کا شکار پاکستانی شہریوں کی تمام تفصیلات فوری مہیا کی جائیں، تمام پاکستانیوں کے لیے بہترین کاوشیں کی جائیں، سُستی اور نااہلی برداشت نہیں کروں گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ متاثرہ پاکستانی خاندانوں کے لیے فوری طور پر ہیلپ ڈیسک قائم کی جائے، اور انہیں تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔
انہوں نے یونان اور مصر میں پاکستانی سفرا کو بھی ہنگامی اقدامات کی سخت ہدایت کی، اس کے علاوہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو اپنے اداروں کے ذریعے تفصیلات جمع کرنے اور تحقیقاتی رپورٹ دینے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ پائے جانے پر ملوث ایجنٹوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔
ان کی ہدایت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈی آئی جی عالم شنواری کو واقعے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کی معلومات و سہولت کے لیے فوکل پرسن مقرر کر دیا۔
دوسری جانب چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر نے بھی پاکستانی سفارتخانے اور یونانی حکام سے رابطے اور جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی معلومات کے لیے فوکل پرسن تعینات کر دیا۔
وزیراعظم نے یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے یونان میں پاکستانی سفارتخانے کو واقعے میں ریسکیو کیے جانے والے 12 پاکستانیوں کی دیکھ بھال کی ہدایت کی۔
اس کے علاوہ ایک روز قبل ایف آئی اے نے ان لوگوں سے اپیل کی تھی جو اس واقعے میں ملوث ’مجرموں اور سہولت کاروں (ایجنٹ/انسانی اسمگلروں) سے متعلق معلومات رکھتے ہیں‘ ایجنسی کو مطلع کریں اور ان کے ساتھ معلومات شیئر کریں۔
ایک ٹوئٹ ایف آئی اے نے کہا تھا کہ ’کسی بھی شہری کے پاس یونان میں کشتی الٹنے کے خوفناک واقعے کے مجرموں اور سہولت کاروں (ایجنٹ/انسانی اسمگلروں) سے متعلق معلومات ہیں، بشمول کسی ایسے شخص کے بارے میں معلومات جو ایک یا زیادہ کو بیرون ملک بھیجنے میں ملوث ہو سکتا ہے۔
ٹوئٹ میں کہا گیا کہ مذکورہ واقعے کے متاثرین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایف آئی اے اسلام آباد (آئی سی ٹی، راولپنڈی ڈویژن، گجرات اور لاہور) کے درج ذیل افسران کے ساتھ معلومات شیئر کریں۔
ایف آئی اے نے مذکورہ ایف آئی اے دفاتر کے اہلکاروں کے رابطہ نمبرز اور ناموں کے ساتھ ساتھ ان کی پوسٹوں کے ساتھ ساتھ ہر برانچ کے ای میل ایڈریس بھی شیئر کیے۔
ایف آئی اے نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ’معلومات کا اشتراک کرنے والے شہریوں کے ناموں کو سختی سے خفیہ رکھا جائے گا‘۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) نے کہا تھا کہ مختلف عینی شاہدین کے مطابق کشتی پر 400 سے 750 افراد سوار تھے۔
دفتر خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ لوگوں کی تلاش جاری ہے، اب تک زندہ بچ جانے والوں کی تعداد 104 ہے، جس میں 12 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
’کشتی پر 400 پاکستانی سوار تھے‘
دریں اثنا برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کی رپورٹ میں زندہ بچ جانے والوں کی لیک ہونے والی شہادتوں کا حوالہ دیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’پاکستانیوں کو زبردستی کشتی کے نیچے والے ڈیک میں بھیجا گیا جبکہ دیگر قومیتوں کو اوپر والے ڈیک پر جانے کی اجازت دی گئی جہاں ان کے گرنے سے بچنے کا بہت زیادہ امکان تھا‘۔
ایک فرد کی گواہی کے مطابق کشتی میں 400 پاکستانی سوار تھے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’زندہ بچ جانے والوں کے بیانات سے پتا چلتا ہے کہ خواتین اور بچوں کو مردوں کے ہجوم سے بھری کشتی میں محفوظ رکھنے کے لیے کشتی کے نچلے حصے میں سفر کرنے پر مجبور کیا گیا تھا اور ان میں سے کسی کے بچنے کی اطلاع نہیں ہے۔
دی گارجین نے دی آبزرور کا حوالہ دے کر کہا کہ پاکستانی شہریوں کو بھی نیچے والے ڈیک میں رکھا گیا تھا، جب وہ تازہ پانی کی تلاش میں نظر آتے تھے یا فرار ہونے کی کوشش کرتے تھے تو عملے کے ارکان نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔
رپورٹ میں مقامی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کم از کم 298 پاکستانی ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 135 کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔
چیئرمین سینیٹ کا یونان کشی حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یونان کے ساحل پر حالیہ کشتی حادثے میں 300 سے زائد پاکستانیوں کی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
سینیٹ سیکریٹریٹ میڈیا ڈائرکٹوریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہے۔
انہوں نے حادثے میں جاں بحق افراد کے درجات بلندی کی دعا کی ہے۔
انہوں نے انسانی اسمگلنگ جیسے غیرقانونی عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس غیرقانونی عمل کی روک تھام پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کو روکنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحٰق ڈار اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی اس المناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
(بشکریہ:جیو نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

افریقہ بحیرہ روم وزیر اعظم شہباز شریف کشتی الٹنے
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدبئی میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زرداری سے ملاقات، پی پی کے تحفظات پرگفتگو
Next Article اراضی فراڈ کیس: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سابق وزیراعظم اور ان کی بہن کو دوبارہ طلب کرلیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان نے 5 نہیں 6 بھارتی طیارے مارگرائے، وزیر اعظم شہباز شریف

مئی 15, 2025

بھارت نے جارحیت کرکے جو فاش غلطی کی، اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا، وزیراعظم کا قوم سے خطاب

مئی 7, 2025

تیل کی قیمتیں کم ہوئیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پرلگائیں گے: وزیراعظم

اپریل 15, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 3, 2026
  • بھگدڑ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور نومبر 3, 2026
  • پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔ نومبر 2, 2026
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک نومبر 2, 2026
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.