Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ایڈیٹرجون 17, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کو 9 مئی کے توڑ پھوڑ کے واقعات سے متلعق مقدمے میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
شہریار آفریدی کے خلاف 9 مئی کے واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج نوید خان کی عدالت میں سماعت ہوئی۔
دوران سماعت تفتشی افسر کی جانب سے شہریار آفریدی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی جب کہ شہریار افریدی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔
تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ شہریار آفریدی کا فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ کروانی ہے، ان کے وکیل شیر افضل مروت نے استدلال کیا کہ شہریار آفریدی کی ویڈیوز سوشل میڈیا سے حاصل کی گئیں تو فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کی ضرورت نہیں۔
شہریار آفریدی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، وہ روسٹرم پر آکر جزباتی ہو گئے، انہوں نے کہا کہ میرا بھائی فوت ہوا، مجھے جنازے میں شریک ہونے نہیں دیا گیا، میں نے یونیورسٹی اور کالجز میں جا کے پاکستانیت پر لکچر دیے، احتجاج کرنا میرا آئینی حق ہے، میں نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا۔
سماعت کے دوران شہریار آفریری کی فیملی سے ملاقات کروانے کی استدعا بھی کی گئی جس پر عدالت نے شہریار افریدی کمرہ عدالت میں ہی فیملی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
میں نے نہیں، اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کو جیل ڈالا تھا، شہریار آفریدی
شہریار آفریدی نے عدالت پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے ہونے کا یقین جن کو ہوتا ہے، اللہ ان کو سرخرو کرتا ہے، اللہ میری دھرتی ماں کو قائم رکھے، اللہ آزماتا ہے جب آپ حق و سچ پر ہوں، رب آپ کے لئے کافی ہوتا ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے رانا ثنا اللہ کو جیل میں ڈالا تھا، کیا اب وہ یہ سب کرا رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں نے بالکل رانا ثنا اللہ کو جیل میں نہیں ڈالا تھا، اینٹی نارکوٹکس فورس کے سربراہ میجر جنرل ہیں، اے این ایف نے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر گرفتار کیا، انہی کے پاس رانا ثنا اللہ کے خلاف سب کچھ تھا۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی، ریاست ماں ہوتی ہے اور ماں اپنے بچوں کو دھتکارتی نہیں ہے، جو لوگ پارٹی چھوڑ گئے ان کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا، وہ لوگ کس حالت میں پارٹی چھوڑ کر گئے، یہ تو اللہ ہی جانتا ہے، یہ آزمائشیں آتی ہیں، اللہ ہم سب کو سرخرو کرے۔
واضح رہے کہ شہر یار آفریدی کو 16 مئی کو ان کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ سے مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) آرڈیننس 1960 کے سیکشن 3 کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، انہیں 30 مئی کو ایم پی او قانون کے تحت راولپنڈی کی جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے 6 جون کو ان کی نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دینے کے باوجود شہر یار آفریدی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا جس کے بعد عدالت عالیہ نے دارالحکومت پولیس کے حکام کو توہین عدالت کی کارروائی سے خبردار کیا تھا۔
فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام نے ان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے کہا کہ 24 جون کو فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت نے مقدمے کی نقول فواد چوہدری کو فراہم کرتے ہوئے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کردی۔
فواد چوہدری پر چیف الیکشن کمشنر سمیت کمیشن کے دیگر اہلکاروں کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔
اس کیس میں یکم فروری کو فواد چوہدری کو اس شرط پر ضمانت دی گئی تھی کہ وہ ایسے الفاظ نہیں دہرائیں گے جو کسی آئینی ادارے کے خلاف اشتعال کو ہوا دیں تاہم، مارچ میں الیکشن کمیشن نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #gird o pesh #girdopesh #PTI 9 مئی کے واقعات imran khan آصف زرداری اسلام آباد افغانستان امریکا انتقال ایران شہریار آفریدی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleانتخابات وقت پر ہونے چاہییں، اتحادی ہمت پکڑیں، الیکشن کی تیاری کریں، بلاول بھٹو
Next Article اسلام آباد-لاہور موٹر وے پر بس کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق، 25 زخمی، ریسکیو 1122
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ

جولائی 22, 2026

6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے

جولائی 18, 2026

فون انڈیکس ۔۔ ایک خاموش بستی : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری ( دوسرا حصہ )

جولائی 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ جولائی 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 22, 2026
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.