ملتان:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملتان کینٹ ایریا اور کور کمانڈر ہاؤس جانے والی سڑک پر لگے سائن بورڈ جلادیے، مکا چوک پر لگی اسٹریٹ لائٹس توڑ دیں اور مُکے کے نشان کو بھی توڑدیا گیا۔
لالک جان شہید چوک پر لگی اسکرین کو آگ لگادی گئی اور آرمی چیک پوسٹ پر بھی ہلہ بولا گیا، توڑپھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرنے کے سات مقدمات میں اب تک 120 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد گزشتہ دو روز کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے ملتان کے بہاولپور بائی پاس چوک اور چونگی نمبر نو پر بھی مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے بورڈز کو گرایا، بینرز پھاڑ دیئے اور ٹائرز کو آگ لگادی، 9 مئی کو رات گئے تک کارکنان کینٹ ایریا میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرتے رہے۔
پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور سوشل میڈیا پر عوام کو اکسانے کے بیانات جاری کرنے والے تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور مراد سعید کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
ڈسٹرکٹ ملتان میں سات مقدمات درج کر کے 120 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ مختلف ویڈیوز سے شرپسندوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کے مشتعل مظاہرین نے جلاؤ گھیراؤ کیا، سرکاری املاک اور عوامی مقامات کو نذرآتش بھی کیا۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

