Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کشور ناہید کا کالم:شوخی تحریر مضامیں میں گھلی جاتی ہے
لکھاری

کشور ناہید کا کالم:شوخی تحریر مضامیں میں گھلی جاتی ہے

ایڈیٹرمئی 6, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دو خبریں۔ ایک پریشان ہونے کیلئے اور ایک خوشی کیلئے ،پریشانی یہ کہ ہم روز 22کروڑ آبادی کاشور مچا رہے تھے۔ یہ احساس ہی نہیں تھا کہ لوڈ شیڈنگ کورونا اورسیلاب کے دوران ، بچوں کی پیدائش اسلئے بڑھی ہے کہ ہماری قوم کے پاس اور کوئی مصروفیت نہیں۔اور پھر ہر چند ٹکڑے ٹکڑے کرکے ہم مدت بعد، مردم شماری کروا رہے ہیں اور 25 کروڑ کے اعداد و شمار بالکل بھی حیران نہیںبلکہ پریشان کرتے ہیں کہ اب تو ہم ڈھائی کروڑ بچوں کا نوحہ پڑھیں گے۔ یہ نہیں ہوگا کہ ان کیلئے کھانے اور تعلیم کی فکر کریں کہ مسلمان تو کہتا ہے جس نے اولاد دی وہی کھانے کا بندوبست کرے گا کہ خدا نے تو کیڑے کیلئے بھی بندوبست کیا ہوتا ہے۔
پریشانی کے بعد خوشی کی خبر…. ہماری پیاری پوتی فاطمہ بھٹو نے بہت سادگی اور بغیر زیورات میں لدی پھندی ہوئے سرخ دوپٹے میں اپنے دادا کی لائبریری میں نکاح پڑھوایا،دولہا بھی سادے شلوار کُرتےمیں نظر آیا۔ دستار ،کارچوبی کے نام کی شیروانی اور الا بلا قسم کے لوازمات نہیں تھے۔ میرے دفتر کے ساتھ ایک پارلر ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر کم از کم چار دلہنیں تیار ہونے اور اگلے دن ولیمے کیلئے پھر منہ پہ پلستر چڑھوانے آجاتی ہیں۔ دلہنیں دو دو سوٹ کیس ہاتھ میں لئے ہوتی ہیں۔ ایک کپڑوں کا اور ایک زیورات کا اور آبادی ہوگئی ہے ساڑھے پچیس کروڑ ۔پرانا محاورہ ہے اندھا بانٹے ریوڑیاں اور اپنوں اپنوں کو دے مگر سیاسی ماحول نے کچھ شعور اور آگاہی دی ہے کہ جب عمران خان منی لانڈرز(اور اس جیسوں کو) پنجاب اسمبلی کیلئے نامزد کررہا تھا تو اس وقت اس کی پارٹی کے لوگوں نے اتنا احتجاج کیا کہ اسے کم ازکم 20ناموں کو تبدیل کرنا پڑا۔ ابھی تو پرانے چیف جسٹس کے بیٹےکے لچھن آڈیو کے ذریعے آشکارنہیں ہوئے تھے۔ یہ بہرحال طے ہے کہ چاہے ادھر کی پارٹی ہو کہ ادھر کی پارٹی۔ ایوب خان کے زمانےسے اسمبلیوں کی نشستوں کی سیل ہولےہولے بڑھی ہے۔ جیسے ڈالر کی تاجپوشی ہوئی اور روپے کی بدنصیبی بڑھی ۔اسی لئے تمام سنجیدہ پڑھے لکھے بلکہ باہر سےپڑھے ہوئے نوجوان بھی الیکشن میں جانے سے بھاگتے اور کانوں کو ہاتھ لگاتے ہیں۔
اب تو معیشت اورسیاست کا یہ حال ہے کہ فی الوقت سوڈان میں صنعتیں لگانے والے پاکستانی واپس نہیں آنا چاہتے کہ پھر یہاں کے رہیں گے نہ وہاں کے ،دوسرے شہر چونکہ محفوظ ہیں اس لئے خاندانوں کو وہاں بھجوا دیا ہے ۔ویسے بھی پاکستان کے بہت سے صنعت کاروں نے اپنی فیکٹریاں بھی سوڈان میں لگائی ہوئی ہیں۔
پاکستان کی طرح انڈونیشیا، برونائی و دیگر ممالک خود کو اسلامی ریاست کہتے ہیں مگر وہاں سب جگہ غیر ملکی سیاح اس لئے آتے جاتے ہیں کہ وہاں کلب ہیں ، بارز ہیں ،ڈرامہ تھیٹر اور رقص کی محفلیں بھی ہوتی ہیں ۔ہر طرح کے سیاح آتے ہیں اور لطف اٹھاتے ہیں البتہ وہاں کے مقامی مسلمانوں کو ان کلبوں میں جانے کی اجازت نہیں ۔ اب تو سارے تیل نکالنے والے ممالک نے بھی بہت سی عیاشیاں عام کردی ہیں۔ ہمارے ملک میں تو بھٹو صاحب نے بھی مذہب کا خانہ پاسپورٹ میں بنا دیا تھا۔ یہ باتیں مجھے یاد آئی ہیں کہ میں نے اپنے دوست، بڑے سرکاری مگر ریٹائرڈ افراد اور بہترین لکھاری طارق محمود کی خود نوشت ’’دام خیال‘‘ پڑھی ہے۔ اس کی بہت اچھی نثر اور بیان کی خوبیوں کے علاوہ اس میں اہم بات یہ ہے کہ وہ ہر نوکری اور ہر علاقے کے بارے میں اور لوگوں کی عام زندگی کو ہر روزنہیں تو شاید ہر دوسرے روز اپنی ڈائری میں لکھتا جاتا تھا۔ ہم بہت سے لکھنے والے اپنی یادوں کی تفصیل ایسے نہیں بیان کرتے ، جیسے طارق نے پاکستان اور مشرقی پاکستان کے ہر ضلع ہر گائوں اور قصبہ ، جہاں بھی اس کی پوسٹنگ ہوئی یا چترال جیسےعلاقوں ،جہاںسڑکوں کی بد حالی کے باعث غیر ملکی اور مقامی سیاح رخ نہیں کرتے، وہ تو شمالی علاقہ جات سے بلوچستان بنگلہ دیش اور دنیا بھر کے تمام ممالک میں عوام کی زندگی کے روزمرہ کو بیان کرتے ہوئے ،کہیں بے چارے یا رحم کا لفظ نہیں استعمال کرتا۔ اپنے ہم عصر افراد ادیبوں کے بیان کے ساتھ وہ سینئر حضرات کا بہت سلیقے سےپیکر تراشی کرتا ہے۔ طارق کے یہاں پوری تحریر میں ’’میں‘‘ نہیں ہے۔ پیر چنن کی چاندنی بیان کرنی ہو یا پھر چٹاگانگ ڈھاکہ یا کو میلا کا ذکر، وہ سنگا پور کو سنگا پور بنانے والےلی یو ان کا ذکر کہ بھٹو صاحب کی اسلامی کانفرنس یا علی گڑھ کے تاثرات سب روشن ہیں۔شخصیات میں بھٹو صاحب کے علاوہ بگٹی صاحب کو یاد کرتے ہوئے،مولانا بھاشانی اور بنگالی دوستوں کا ذکر کرتے ہوئے ان کے سوال کہ کیا دنیا میں کوئی ایک ملک ہے کہ جہاں ہزارو ںمیلوں کا فاصلہ ہو اور وہ ایک ملک کہلائے اور بنگالیوں کے ساتھ سالہا سال تک بیگانگی کا سلوک کرنے والے انکو بے وفائی کا طعنہ دیں۔ طارق کی تحریر کا بیانیہ ، اپنے گھر اور بچوں کو نہیں بھولتا ، پوری کتاب پڑھ کے کہیں حقائق سے ماورا کوئی لفظی آرائش نظر نہیں آتی ۔ اپنے پہ پچھتاوا ہوتا ہے کہ اتنی زندگی کے نشیب و فراز کو روزانہ ڈائری میں نوٹ کیوں نہیں کیا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کا کالم:فائیو اسٹار ہوٹل کے ’’فضائل‘‘…!
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:بھارت کے بارے میں خارجہ پالیسی تبدیل کرنا ضروری ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 7, 2026

پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

ستمبر 6, 2026

صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 7, 2026
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ستمبر 6, 2026
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 6, 2026
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.