دبئی: سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف انتقال کرگئے ہیں۔سفارتی ذرائع نے سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔
سابق صدر کے خاندان کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔
سابق صدر پرویز مشرف گیارہ اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے، ان کا انتقال 79 سال کی عمر میں ہوا۔
جنرل (ر) پرویز مشرف 7 اکتوبر 1998 کو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے تھے، 12 اکتوبر 1999 کو وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہٹا کر چیف ایگزیکٹو بنے اور بعد ازاں اپریل 2002 میں ریفرنڈم کراکے باقاعدہ صدر پاکستان منتخب ہوئے۔
سال 2004 میں آئین میں 17 ویں ترمیم کے ذریعے مزید 5 سال کے لیے پرویز مشرف باوردی صدر منتخب ہوئے، پرویز مشرف 18 اگست 2008 کو مستعفی ہوکر ملک سے باہر چلےگئے تھے۔
( بشکریہ جیو نیوز )
بدھ, نومبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- بلاول بھٹو زرداری اور سمجھ بوجھ رکھنے والی قیادت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
- ایران و امریکہ: نئے حملے رکنے سے کیا امن قائم ہوجائے گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کے قتل کا مقدمہ شوہر کے خلاف درج، تفتیش شروع
- 12 صوبے، 28 ویں ترمیم سے پہلے ریفرنڈم پر غور
- کیا بلاول بھٹو قومی مصالحت کار بن سکتے ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- غنودگی اور یبوست : عطاء الحق قاسمی کا کالم
- 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ
- زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی
- یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم
- شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

