Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » صائمہ ملک کا کالم :اک حسینہ تھی اور اک دیوانہ تھا
صائمہ ملک

صائمہ ملک کا کالم :اک حسینہ تھی اور اک دیوانہ تھا

ایڈیٹرجنوری 18, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
saima malik
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک حسینہ تھی اور ایک دیوانہ تھا۔ دونوں ایک دوسرے کی چاہت میں گم ایک دوسرے سے ہی انجا ن عشق کی ڈور میں بندھے،وہ ڈور جس کو قدرت بھی نہ توڑ پائی کبھی۔اگر کبھی یہ عشق کی ڈوری ٹوٹتی بھی ہے تو خود عاشقوں کے ہاتھوں۔ حسینہ خود عاشق بھی تھی اور معشوق بھی اور دیوانہ؟ دیوانہ بس دیوانہ تھا۔۔ وقت گزر رہا تھا اور اس گزرتے وقت کے ساتھ حسینہ دیوانے کی چاہت پا کرحسین تر ہو رہی تھی اور دیوانہ بھی حسینہ کی محبّت میں مدہوش تھا۔ دونوں میں سے کسی نے محبّت سے فرار کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ دیوانہ تو دیوانہ تھا ہی، حسینہ بھی کہا کرتی تھی کہ مجھے کیا لینا دیوانے سے۔ میری تکمیل تو میرا اپنا عشق کر رہا ہے۔
بہت بڑی سعادت ہے یہ عشق بھی۔ حسن اور دیوانگی جب آپس میں ضم ہوتے ہیں تو ایک شاہکار کی تخلیق ہوتی ہے۔ ایک فسوں کار شاہکار جس کی مثال صدیاں دیا کرتی ہیں۔
عشق کی تاریخ گواہ ہے کہ حسن دیوانوں کا ساتھ اور ہاتھ کبھی نہیں چھوڑتا۔ بلکہ دیوانے کی تمام تر وحشت کو اپنے دامن میں سمیٹ لیتا ہے۔ حسن ایک حفاظتی حصار بن جاتا ہے اور دیوانے کو اپنے دامن میں یوں چھپا لیتا ہے کہ ایک بھی پتھر دیوانے کو نہیں لگتا۔ یہی ریت بھی ہے۔ اس حسینہ نے بھی یہی کیا تھا۔ مگر دیوانہ تو دیوانہ تھا۔ اس کو کیا ہوش کہ وہ کہاں کہاں سے گزر کر یہاں تک آ گیا ہے۔
پھر ایک روز دنیا کے بازار سے گزرتےہوے دیوانے کو ایک گڑیا پسند آ گئی۔ اس کی ضد کرنے لگا۔ حسینہ معشوق تھی، عاشق بھی تھی اسے جلن ہوئی۔ پر عشق حاوی ہو گیا جلن پر۔ حسینہ نے دیوانے کو بہت روکا۔ دیکھو اس بےجان گڑیا کی چاہت میں نہ پڑو۔ یہ بازار میں بھلی دکھتی ہے۔ کھلونے بیچنے والے نے کہا کہ یہ کافر حسینہ تجھے اپنے دام میں الجھا کر ہمیشہ کے لئے قید کرنا چاہتی ہے۔ دیوانے کو حسینہ کی چاہ اور وفا پر خود غرضی کا گمان ہوا۔ دیوانہ جو تھا۔ حسینہ بولی تو چل میرے ساتھ کہیں بھٹک جا۔ دونوں ہی ایک دوجے کی قبر بن جاتے ہیں کہ جو دنیا تو نے دیکھ لی ہے اس میں جینا اب ممکن نہیں۔ یہاں پیار کی بولی لگتی ہے اور عشق کو شک کے زہر سے بھر دیا جاتا ہے۔ جان وارے ہوے جان ہارنے سے ڈرنے لگتے ہیں۔ ابھی بھی وقت ہے چل کسی ویرانے میں۔ اب تیرا میرا نصیب داشت کی خاک چھاننا ہے۔ مگر دیوانہ نہ مانا۔ دیوانہ جو تھا۔ گڑیا لے آیا۔ مگر قیمت چکا کر نہیں آیا۔ حسینہ نے قیمت چکائی۔ اپنی جوانی، اپنے جذبے، اپنے پیار، مان، خواب اور سب سے بڑھ کر اپنی آگہی دکان میں سجی گڑیا کے بدلے چھوڑ آئی۔ قیمت چکا کر پلٹی تو دیوانہ گڑیا کو لے کر جا چکا تھا۔
اب کہانی پھر دہراتی ہوں۔ اک حسینہ تھی، اک دیوانہ تھا۔ اب ایک دیوانی ہے اور ایک طلسم ہوش ربا کا شہزادہ ہے۔ سنا ہے اس حسینہ نے جس دیوانے کو کبھی دنیا کا پتھر نہیں لگنے دیا تھا۔ وہی دیوانہ اب اسے پتھر مارتا ہے۔ اور حسینہ لہو لہو ہے۔ ڈور کا ایک حصہ ابھی بھی حسینہ کے ہاتھ میں ہے۔
پینتیس برس گزر گئے!
اور۔۔۔
چند ماہ گزرے حسینہ کے ہاتھ سے ڈور چھوٹ گئی۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:کیا تحریک انصاف کراچی کے انتخابات سے سبق سیکھے گی؟
Next Article یوسف رضاگیلانی کاامریکا میں ہرنیا کا آپریشن
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.