لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے الیکشن کمیشن سے جاری چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔
الیکشن کمیشن سے جاری عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے کی۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن توہین الیکشن کمیشن کی سماعت جاری رکھے۔
جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ عدلیہ قانون اور انصاف پر مبنی فیصلے کرتی ہے، عدلیہ سے ریلیف بھی لیتے ہیں اور میڈیا میں عدالتوں کو نشانہ بھی بناتے ہیں، میڈیا میں عدالتوں کو نشانہ بنانا توہین عدالت ہے۔
فاضل جج نے مزید کہا کہ فواد چوہدری نے میڈیا میں آئندہ عدالتوں کو نشانہ بنایا تو توہین عدالت کی کارروائی ہو گی، فواد چوہدری نے انٹرنیشنل چینل پر کرپشن کی ساری ذمہ داری عدالتوں پر ڈالی، ابھی تو عدالت آپ کو ریلف دے رہی ہے، فواد چوہدری کو جاکر بتا دیں ساری ذمہ داری عدالتوں پر نہ ڈالیں، فواد چوہدری جب بھی میڈیا سے بات کرتے ہیں تو ذمہ دار عدالتوں کو ٹھہراتے ہیں، بہت ہو گیا عدالت اب برداشت نہیں کرے گی۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
جمعرات, نومبر 5, 2026
تازہ خبریں:
- ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ
- الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم
- وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی
- امریکی الیکشن نتائج نے ٹرمپ کو ’ لنگڑی بطخ ‘ بنا دیا : نصرت جاوید کا کالم
- امریکہ میں وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ کو تاریخی شکست ، ڈیموکریٹس کا کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کنٹرول
- سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- بھگدڑ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور
- پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔
- ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک
- ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

