راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کسی بھی غلط فہمی کا نتیجہ غلط مہم جوئی کا باعث بنتا ہے اور اگر دشمن نے کبھی جنگ مسلط کی تو بھر پور جواب دیا جائے گا۔
لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر میں فرنٹ لائن دستوں سے ملاقات اور ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ کے بعد انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بھارتی لیڈرشپ کی جانب سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات سامنے آئے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ میں واضح کر دوں کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنی مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے تیار ہے، بھارتی ریاست اپنے مذموم عزائم کو کبھی حاصل نہیں کر سکے گی اور دنیا نے کشمیری عوام سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق وعدہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر آرمی چیف نے افسران اور سپاہیوں سے بات چیت کی اور مشکل حالات میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ قابلیت اور جنگی تیاری کو سراہا۔ قبل ازیں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
بشکریہ ایکسپریس
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات

