ملتان۔یکم دسمبر (اے پی پی):سابق وزیراعظم اور نامور بلوچ رہنمامیر ظفراللہ خان جمالی کی دوسری برسی کل ( 2دسمبر ) منائی جائے گی۔
ظفراللہ خان جمالی نے پاکستان کے 15ویں وزیراعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ ذوالفقارعلی بھٹو کے دور میں وفاقی وزیر کے منصب پربھی فائز رہے۔ ظفراللہ خان جمالی 1977میں ایم پی اے منتخب ہوئے اور صوبائی وزیر خوراک واطلاعات تعینات کیے گئے۔ وہ 1982میں خوراک و زراعت کے وزیرمملکت رہے۔ 1986میں پانی و بجلی کے وزیر اور بعدازاں جونیجو حکومت کی برطرفی کے بعد وزیرریلوے تعینات کیے گئے۔ وہ 1988میں بلوچستان کے نگران وزیراعلی کے منصب پربھی فائز رہے۔ 2دسمبر 2020میں ان کا انتقال ہوا اورانہیں ان کے آبائی علاقے روجھان جمالی میں سپردخاک کیاگیا۔
جمعرات, اکتوبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی
- پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
- لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
- جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
- لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
- بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار

