Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد پاکستانی فلم جوائے لینڈ کی پاکستان میں نمائش ممنوع
جہان نسواں / فنون لطیفہ

آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد پاکستانی فلم جوائے لینڈ کی پاکستان میں نمائش ممنوع

ایڈیٹرنومبر 14, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
film joy land
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کی جانے والی فلم جوائے لینڈ کے خلاف شکایات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے جو اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا یہ فلم معاشرتی اور اخلاقی اقدار کے خلاف تو نہیں۔
واضح رہے کہ جوائے لینڈ فلم، جس نے مئی میں دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے ‘کانز’ میں ایوارڈ اپنے نام کیا تھا اور اب سرکاری طور پر پاکستان کی جانب سے آسکر ایوارڈ میں نامزد کی گئی تھی، سنسر سرٹیفیکیٹ جاری ہونے کے باوجود اب تک پاکستان میں ریلیز نہیں ہو سکی۔
تین دن قبل وزارت اطلاعات نے اس فلم کو جاری ہونے والا سنسر سرٹیفیکیٹ یہ کہتے ہوئے منسوخ کر دیا تھا کہ اس میں ’انتہائی قابل اعتراض مواد‘ ہے۔دوسری جانب فلم کے ہدایت کار صائم صادق نے وزارت اطلاعات کے اس ’اچانک یوٹرن‘ کو ’غیر آئینی اور غیر قانونی‘ قرار دیا ہے۔
وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق فم جوائے لیڈ کے خلاف شکایات موصول ہونے کے بعد وزیر قانون کی نگرانی میں آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں وزیر اطلاعات، وزیر برائے کمیونیکیشن، وزیر سرمایہ کاری، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزیر اعظم کے مشیر برائے امور گلگت بلتستان سمیت چیئرمین پی ٹی اے اور چیئرمین پیمرا بھی شامل ہوں گے۔
اس کمیٹی کو 15 نومبر یعنی منگل تک اپنی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستانی ڈائریکٹر، رائٹر و اداکار صائم صادق کی فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس کو سرمد کھوسٹ اور اپوروا چرن نے پروڈیوس کیا ہے۔اس میں لاہور کے محنت کش طبقے کے ایک شادی شدہ مرد اور ایک خواجہ سرا (ٹرانس جینڈر) کے درمیان بڑھتے ہوئے رشتے کو دکھایا گیا ہے۔
فلم میں ثروت گیلانی، ثانیہ سعید، علی جونیجو، ثناء جعفری، علینہ خان سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا۔اس فلم کو حال ہی میں اس وقت بین الاقوامی شہرت ملی جب کینز فلم فیسٹیول میں جوائے لینڈ نے دو کیٹیگیریز میں ایوارڈز حاصل کیے جن میں ‘جیوری پرائز ان دی ان سرٹن ریگارڈ’ اور ‘کانز قیور پالم’ پرائز شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ‘جیوری پرائز ان دی ان سرٹن ریگارڈ’ کو اس فلمی میلے کادوسرا بڑا ایوارڈ تسلیم کیا جاتا ہے۔
تاہم اس فلم کے موضوع کی وجہ سے پاکستان میں دو مختلف آرا پائی گئیں۔ ایک جانب اس طرز کے موضوع پر فلم سازی اور اس کی بین الاقوامی کامیابی کو سراہا گیا تو دوسری جانب ایک طبقے نے اس فلم پر اخلاقی اقدار کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے جن میں گذشتہ چند دنوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔صائم صادق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہماری فلم کو اگست میں تین سنسر بورڈ نے دیکھا اور منظور کیا۔‘
ان کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد پاکستان کا آئین صوبوں کو اپنے فیصلے خود کرنے کی آزادی دیتا ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’وزارت اطلاعات چند انتہا پسندوں کے دباؤ میں آ گئی جنھوں نے ابھی تک فلم دیکھی بھی نہیں۔‘ ’یہ لوگ ہمارے وفاقی سنسر بورڈ کے فیصلے کو غیر متعلقہ بنا کر اس کا مزاق اڑا رہے ہیں۔‘
صائم صادق نے لکھا کہ ’وفاقی وزارت اطلاعات نے سندھ اور پنجاب کو غیر آئینی طور پر اپنا فیصلہ قبول کرنے کا حکم دیا حالانکہ قانونی طور پر سندھ اور پنجاب میں فلم کے 18 نومبر کو ریلیز میں کوئی رکاوٹ نہیں۔‘صائم صادق نے اپنے بیان میں کہا کہ ’اس فلم کے لیے کئی لوگوں کی سالہا سال کی محنت اور خطیر سرمایہ خرچ ہوا جسے بے بنیاد افواہوں اور قانون پر اچانک حاوی ہونے جانے والے چند افراد کی وجہ سے ضائع نہیں کر دینا چاہیے۔‘
اداکار ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’جوائے لینڈ پہلی جنوبی ایشیا کی فلم ہے جس نے کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت کر ہمارا سر فخر سے بلند کیا۔ یہ ہمارے ہی لوگوں کی کہانی ہے جسے ہمارے اپنوں نے یہاں کے لوگوں کے لیے لکھا ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ فلم دیکھنے کے لیے دستیاب ہو گی۔‘
اس فلم پر جاری سوشل میڈیا بحث میں جہاں فنکاروں اور فلم ٹی وی کی دنیا سے تعلق رکھنے والوں نے صائم صادق کا ساتھ دیا، وہیں سیاسی شخصیات کی جانب سے بھی ان کے حق میں بات کی گئی۔حال ہی میں سینیٹ سے مستعفی ہونے والے مصطفی نواز کھوکھر نے لکھا کہ ’آخر نوے فیصد سے زائد مسلمانوں کے ملک میں اسلام کیوں خطرے میں رہتا ہے؟ ایک فلم ہماری اقدار کو کیسے خطرے میں ڈال سکتی ہے؟‘
ان کی ٹویٹ پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے جواب دیا کہ ’اس طرح کی زیادہ تر کمپین آپس کی بزنس مخاصمت ہوتی ہیں، ایک پارٹی پیسہ لگاتی ہے کہ دوسرے کی ریلیز میں دیر ہو جائے کیونکہ سینما سکرین محدود ہیں اور زیادہ تر لوگ وہ شامل ہوتے ہیں جنہیں پتہ ہی نہیں ہو گا کہ فلم ہے کیا۔ کمزور وزیر ہو تو دباؤ میں آ جاتا ہے۔‘

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آسکر فلم انڈسٹری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآرمی چیف کی مدت میں توسیع ، ماضی کی قانون سازی ختم ہونی چاہیے۔ رانا ثنااللہ :25 یا 26 نومبر کو نام سامنے آ جائے گا : خواجہ آصف
Next Article دیسی کھانوں کے ماہر جاوید عرف جیدی دل کےعارضے کے باعث انتقال کر گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بی اے جمال : ملتان کی ثقافتی دنیا کا شہزادہ جو اپنی ذات میں انجمن بھی تھا ، ادارہ بھی : محمود احمد چوہدری کی یاد نگاری

جولائی 29, 2026

بالی وڈ اداکار گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 38 سال بعد مشکلات کا شکار

اگست 25, 2025

اب بھی لوگ شادی کی پیشکش کرتے ہیں، نشو بیگم کا انکشاف

اپریل 22, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.