Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وجاہت مسعود کا کالم : پلٹ رہے ہیں غریب الوطن، پلٹنا تھا ۔۔
لکھاری

وجاہت مسعود کا کالم : پلٹ رہے ہیں غریب الوطن، پلٹنا تھا ۔۔

ایڈیٹراکتوبر 1, 20223 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan cypher
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بے رنگ مایوسی کے طویل برسوں کے بعد تاریخ کی ٹہنیوں پر زرد پتوں نے ذرا سا رنگ بدلا تو اس خوف نے آ لیا کہ ہمارے تجربے میں کتنے ہی ایسے موڑ آئے، جب امید کے مختصر وقفے دیکھتے ہی دیکھتے سازش کے طویل صحرائی منطقوں میں بدل گئے۔
80 کی دہائی کے نصف آخر میں، عزیز دوست ضیا الحسن نے لکھا تھا، ’مگر اک غم پس عمر رواں ٹھہرا ہوا ہے‘۔ اس سے بہت برس پہلے منیر نیازی نے یہی دکھ رقم کیا تھا، ’بیت گئے ہیں کئی زمانے جا کر واپس آنے میں‘…. اور منیر نیازی کے ایک ہم عصر احمد مشتاق نے گویا آہستہ سے گرہ لگائی تھی، ’مگر وہ سات برس لوٹ کر نہیں آئے‘۔ نظیر اکبر آبادی پر بھی ایسی ہی ساڑھ ستی اتری ہو گی، ’آج کیا مر گئے گھڑیال بجانے والے‘۔ نظیر نے تو خیر اٹھارہویں صدی کی طوائف الملوکی میں زندگی کی۔ ہمیں تو گوکھلے، جناح، موتی لعل اور آزاد ایسے ’ تیز بین و پختہ کار و سخت کوش‘ مانجھی میسر آئے تھے۔ ہمارا خواب تاحد نگاہ ٹھہرے ہوئے غم میں کیسے مبدل ہوا؟ سید رضی ترمذی یاد آ گئے، جانے کیسا خواب تھا، برسوں بیت گئے۔ تاریخ کے دھارے پر اختیار نہ ہو تو قلم کی باگ پر گرفت کی کیا صورت ہو۔ ضیا الحسن سے چلتے ہوئے بات ترمذی صاحب تک آ پہنچی۔ عرض یہ ہے کہ وسط 2016 میں ایک توسیع سے جو بات چلی تھی، اواخر 2022 میں ایک دوسری نوع کے تان پلٹے تک آن پہنچی ہے۔ ڈان لیکس کا کھیل آڈیو لیکس تک آ پہنچا ہے۔ المیے میں کہیں کہیں طربیے کے آثار نمودار ہوئے ہیں لیکن دلوں کے وسوسے بہرصورت محاصرہ کئے ہوئے ہیں۔
رواں برس مارچ میں عمران خان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی خبر نکلی تو برسراقتدار حکومت کا پہلا ردعمل دستور کی شق 95 پر عمل درآمد کو حد امکان تک طول دینا تھا۔ 28 مارچ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش ہونا تھی۔ ایک شام قبل عمران صاحب نے جلسہ عام میں ایک کاغذ لہراتے ہوئے اعلان کیا کہ امریکی حکومت نے ان کی حکومت کے خلاف سازش کی ہے اور یہ مبینہ خط اس دھمکی کا ثبوت ہے۔ یہ چال 30 اپریل 1977 کو پنڈی کے راجہ بازار میں بھٹو صاحب کے امریکی وزیر خارجہ سائرس وانس کا مبینہ دھمکی آمیز خط لہرانے کی بازگشت تھی۔ چند روز بعد نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں کھلا کہ امریکی حکومت کا عمران صاحب کو مبینہ خط دراصل پاکستانی سفیر کا ایک مراسلہ ہے۔ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا لفظ کہیں استعمال نہیں ہوا کیا گیا۔ تاہم عمران حکومت نے دورہ روس اور پاکستانی سفیر کے مراسلے کا آمیزہ تیار کر کے 4 اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس ختم کر دیا۔
سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی رولنگ کو خلاف آئین قرار دیتے ہوئے عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے 9 اپریل کی تاریخ مقرر کر دی۔ اس روز نصف شب کا گھڑیال بجنے سے چند منٹ قبل قیدیوں کی گاڑی کی گڑگڑاہٹ میں ایاز صادق کو افراتفری میں ووٹنگ کروانا پڑی۔ عمران خان اپنے ساتھیوں سمیت قومی اسمبلی سے مبینہ طور پر مستعفی ہو کر واک آﺅٹ کر گئے اور تب سے ملک بھر میں جلسوں کے ذریعے اپنے سیاسی مخالفین اور ریاستی اداروں میں گٹھ جوڑ نیز امریکی سازش کا راگ الاپتے ہوئے فوری انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اگرچہ وہ اپنے مطالبے کے حق میں کوئی دستوری جواز دینے سے قاصر ہیں۔ ان کے حامیوں کا خیال ہے کہ ایوان اقتدار سے نکلنے کے بعد عمران خان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومتیں قائم ہیں۔ عمران کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر طوفان اٹھا رکھا ہے۔ اس دوران ملک میں سیلاب کی قیامت ٹوٹی مگر عمران صاحب کسی مستورہ ’حقیقی آزادی‘ کے تعاقب میں سرگرداں رہے۔ فوری انتخابات کی صورت نظر نہ آئی تو یہ مطالبہ بھی داغ دیا کہ آئندہ آرمی چیف کی تقرری نئے انتخابات کے بعد کی جائے۔
یہ سب تو ہوا لیکن سیاسی خط تنصیف کے دوسری طرف بھی خاموشی نہیں رہی۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پایا جس کے ساتھ مہنگائی کا طوفان اٹھا۔ ڈالر اور تیل کی قیمتیں آسمان کی خبر لائیں۔ رواں ہفتے کے آغاز میں اسحاق ڈار صاحب کی وطن واپسی اور وزارت خزانہ سنبھالنے کی خبر آئی۔ یہ گویا نئی سیاسی بساط کے ابتدائی خطوط کا اعلان تھا۔ اس دوران مختلف آڈیو لیکس کا غلغلہ ہوا۔ اتفاق سے حکومت کی آڈیو لیکس کا مواد بے ضرر نکلا لیکن شوکت ترین کی آڈیو لیک بلاشبہ ملکی مفاد کے منافی تھی۔ پھر عمران خان اور ان کے قریبی ساتھی اعظم خان کی آڈیو لیکس نے مبینہ امریکی سازش کی لٹیا ہی ڈبو دی۔ 29 ستمبر کو مریم نواز اور کیپٹن صفدر کوایون فیلڈ کیس میں بری کرنے کے فیصلے سے سیاسی امکانات کا دروازہ کھل گیا ہے۔ میجر جنرل بابر افتخار اور امریکی سفیر کے مبینہ سائفر کے بارے میں ایک جیسے موقف کا نتیجہ یہ ہے کہ عمران خان نے سازش کا جو کھیل رچایا تھا وہ پے در پے سیاسی تبدیلیوں کی نذر ہو گیا ہے۔
عدالتی فیصلوں کا رخ بتاتا ہے کہ 2017 کے معتوب سیاست دانوں کو اب چور اور لٹیرے قرار دینا آسان نہیں ہو گا۔ عمران خان کے لیے دو تہائی اکثریت تو ایک طرف، شاید قابل ذکر تعداد میں نشستیں جیتنا بھی مشکل ہو۔ نتیجہ یہ کہ آئندہ برس انتخابات میں ایک کمزور حکومت تشکیل پائے گی۔ ہمارے ملک میں انتخابی حرکیات اور عوامی جذبات میں عدم مطابقت کی ایک تاریخ رہی ہے۔ آئندہ برس کے وسط تک بہت سی تبدیلیاں نمودار ہو ں گی جن کے حاشیے پر ’گزشتہ سے پیوستہ‘ کا عنوان درج ہو گا۔ 2018 کا ہائبرڈ بندوبست معیشت کی منطق اور عالمی حقائق سے تصادم میں زمیں بوس ہو چکا ہے۔ تاہم تاریخ کے طالب علم جانتے ہیں کہ یہ عہد عبور ماندگی کا ایک وقفہ ہے۔ اختیار اور وسائل کی میزان بدستور جمہور کے دست ناتواں سے بہت دور ہے۔

(بشکریہ: ہم سب لاہور)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : مریم نواز کی بریت ، احتساب ، عدلیہ اور نظام قانون پر سوالیہ نشان
Next Article سمیع چوہدری کا کالم:’قسمت بھی سالٹ کی طرف دار تھی‘
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 23, 2026

مجھے عمران خان کا حامی کس نے بنایا ؟ حکمرانوں سے ایک سوال :کمالیات / کمال ایوب صدیقی کا کالم

اگست 21, 2026

حکومت نے خان کی ہسپتال یاترا کرا دی : رات گئے چیک اپ علی الصبح سخت سیکیورٹی میں جیل واپس

اگست 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 21, 2026
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.