Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, نومبر 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کا کالم:مسلم لیگ (ن) کے کھرے کھوٹے!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:مسلم لیگ (ن) کے کھرے کھوٹے!

ایڈیٹراگست 17, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرا ایک دوست 32 سال سے ’’پٹواری‘‘ ہے، میاں نواز شریف کو مرشد اور میاں شہباز شریف کو زبردست منتظم مانتا ہے، بلکہ شہباز صاحب سے اس کی دوستی بھی بہت تھی، دونوں جب اکیلے ملتے تو گپ شپ کے دوران ایک دوسرے کے ہاتھ پہ ہاتھ مار کر ہنستے بھی تھے۔ چند روز قبل ملے تو میں نے انہیں بہت مایوس پایا، وجہ پوچھی تو کہنے لگےکہ میں نے ہردور میں پی ایم ایل این کی سپورٹ کی وجہ سے گالیاں بھی سنیں اور بہت سزائیں بھی بھگتیں، لیکن اب جب سے مسلم لیگ دوبارہ اقتدار میں آئی ہے میاں نواز شریف سے ملنے کو بہت جی چاہتا ہے مگر مجھ ’’پٹواری‘‘کے پاس لندن کا کرایہ نہیں ہےالبتہ انہیں دیکھنے اور ان سے باتیں کرنے کو ترستا ہوں، مگر ان کی پاکستانی قیادت مجھے پہچانتی ہی نہیں، جو لوگ اقتدار سے محرومی کے دوران مجھے ’’استادِ محترم‘‘ کہتے تھے وہ میرا فون بھی نہیں سنتے۔ میرے پاس روزانہ کئی لوگ جو عمرانی دور میں سخت دن گزار چکے تھے،وہ اپنے کئی چھوٹے موٹے سو فیصد جائز کام کروانے کے لئے آتے ہیں مگر میں بوجہ شرمندگی انہیں اصلی بات بتانے کی بجائے کوئی کمزور سا بہانہ بنا کر ان سے معذرت کرلیتا ہوں، اس حکومت کے قیام میں آنے کے بعد ایک دو افراد کے درمیان میری ملاقات بھی شہباز شریف صاحب سے ہوئی اور تقریب کے اختتام پر میں اٹھ کر وہاں سے چلا آیا، انہوں نے مجھ سے نہ ملنے کی شکایت کی اور نہ میں نے ان سے کوئی گلہ کیا اور ہاں مجھ پر جو مقدمے قائم ہوئے تھے وہ ابھی تک قائم ہیں، ممکن ہے میرے دوست کچھ عرصے بعد تم سے ملاقات بھی نہ ہو سکے۔
میں اس دوست کی یہ باتیں سن کر بہت حیران ہوا بلکہ پریشان ہوا کیونکہ میرے ساتھ تو ان کے روابط ویسے ہی ہیں،شہباز صاحب لاہور آتے ہیں تو ہمیشہ کی طرح فون کرتے ہیں، کھانے پر بلاتے ہیں، ان کے وزراء بھی ابھی تک میرے ساتھ ویسی ہی محبت کرتے ہیں جیسی وہ اپوزیشن کے دوران کیا کرتے تھے۔ کل خواجہ سعد رفیق سے ملاقات ہوئی جو ایم اے او کالج میں میری پروفیسری کے دوران وہاں طالب علم تھے۔ وہ اس وقت بھی بہت بہادر تھے، آج بھی بہت بہادر ہیں، پہلے بھی دل کی بات اپنی قیادت کے ساتھ کھل کر کرتے تھے آج بھی کرتے ہیں۔ آخر خواجہ رفیق شہید کے بیٹے ہیں۔ چنانچہ مجھے کوئی حیرت نہ ہوئی جب ملنےپر انہوں نے مجھ سے اتنی ’’گھٹ‘‘ کے ’’جپھی‘‘ ڈالی کہ میں نے ہنستے ہوئے انہیں خود سے جدا کیا ۔
خواجہ آصف پڑھے لکھے آدمی ہیں مجھے حیرت ہوئی کہ انہیں اردو ادب سے گہرا شغف ہے ۔ایک باردبئی میں ان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بڑی دیر تک فراز کی شاعری اور زندگی پر گفتگو کی۔ اسی طرح میرا شیر دل دوست رانا ثنااللہ جس نے بے گناہی کی سزا عمرانی دور میں بھگتی اور آج بھی وہ ’’پٹواریوں‘‘ میں ہر دلعزیز اور یوتھی انہیں بدرنگی گالیاں دیتے ہیں، رانا صاحب ہر اچھے برے وقت میں مجھ سے بہت محبت سے ملے، وہ میرے بیٹے کی شادی میں بھی آئے تھے اور بارات کی رخصتی کے بعد بھی ہم کافی دیر تک ایک دوسرے سے گپ شپ کرتے رہے۔وہ مجھے پہلے ہی پسندتھےاور آج بھی ہیں، ’’کچھ شرم کرو ، کچھ حیا کرو‘‘ والی بات انہوں نے یوتھیوں سے کچھ اس اندازمیں کہی تھی کہ خود یوتھیے بھی اس کامزا لیتے ہیں بہت کم لوگوں کو علم ہے کہ انہیں اردو ادب سے بھی بہت لگائو ہے۔باقی رہے خرم دستگیر تو وہ ایک لحاظ سے میرے ’’گرائیں ‘‘ ہیں، ان کا تعلق گوجرانوالہ اور میرا وزیر آباد سے ہے تاہم ان سے کافی عرصے سے ملاقات کی کوئی سبیل نہیں نکلی ان کے علاوہ بھی بہت سےوزیر میرے دوست تھے اور ہیں مگر ہم کچھ زیادہ ہی مصروف رہنے لگے ہیں۔ ایک شخص ہے جس کا نام پرویز رشید ہے کیا کمال کا آدمی ہے، سزائیں تو میرے تقریباً ان سب دوستوں نےعمرانی دور میں کم یا زیادہ سہی ہوں گی مگر جو کچھ پرویز رشید کے ساتھ ظلم وستم ہوئے وہ خدا کسی دشمن کے نصیب میں بھی نہ کرے ۔اس وقت پارٹی نےانہیں کوئی ذمہ داری نہیں دی، یقیناً ان سے کوئی غلطی ہوئی ہوگی جس کی سزا کے باعث اب تک معافی نہیں ملی مگر وہ آج بھی دل وجان سے مسلم لیگ (ن) کے یک طرفہ دست وبازو ہیں، ان سے مہینے میں ایک آدھ بار ضرور ملاقات ہوتی ہے اور پھر اس کی خوشی برسوں تک دل میں رہتی ہے۔
جب میں نے یہ سب باتیں اپنے دوست کو بتائیں جس کا کہنا ہے کہ پارٹی ان کو بھول ہی نہیں چکی بلکہ پارٹی اچھی طرح جانتی ہے کہ ایسے احمقوں کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہئے ،میں اپنے دوست کو بہت دیر تک سمجھاتا رہا ،جب میری تقریر کچھ زیادہ طویل ہوئی تو بولا ’’یار میرے حوالے سے تمہاری دلچسپی کا بہت شکریہ مگر میں نے تمہیں جو کچھ بتایا ہے وہ اگرچہ بالکل صحیح ہے مگر میں نواز شریف کا عاشق تھا اب بھی ہوں اور آئندہ بھی رہوں گا ۔پارٹی کے قائد صرف اور صرف نواز شریف ہیں باقی کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو مصلحت کے سبب ان کے ساتھ ہوں گے مگر نواز شریف صاحب کو چاہئے کہ کبھی یہ لوگ انہیں دھوکہ دینے میں کامیاب ہو جائیں یا انہیں غیر فعال کرنے کی سازش جاری رکھیں، ان کی چھانٹی ابھی سے کر دیں‘‘ ۔ میں دوست کی یہ باتیں سن کر چپ رہا کیونکہ میں اس کی تردید کرکے اسے مزید مغموم نہیں کرنا چاہتا تھا۔ میں سمجھتا ہوں، پارٹی ٹھیک چل رہی ہے، الیکشن قریب ہیں، اس وقت کھوٹے اور کھرے کا خودبخود پتہ چل جائے گا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعاصمہ شیرازی کا کالم:بات کہاں تک جائے گی؟
Next Article مظہر عباس کا کالم:اتفاقِ رائے پر اختلاف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 28, 2026

کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند

نومبر 27, 2026

حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 27, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 28, 2026
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند نومبر 27, 2026
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم نومبر 27, 2026
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 27, 2026
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 27, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.