اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 43 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جس کے بعد لائٹ ڈیژل آئل کی قیمت 191.32 روپے سے بڑھا کر191.75 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کا تیل1.67 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیژل0.51 روپے فی لیٹر سستا کردیا ہے۔
( بشکریہ : ایکسپریس نیوز )

