Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, نومبر 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ذرا لندن تک
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ذرا لندن تک

ایڈیٹرجون 7, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہت دن ہوگئے دیار مغرب جانا نہیں ہوا، میں نے جوتے پر جوتا رکھ کر بھی دیکھا، مگر سفر درپیش نہیں ہوا، نجومی کو ہاتھ دکھایا وہ مجھے ہاتھ دکھا گیا۔ فیس بھی رکھ لی اور سفر کی پیش گوئی بھی نہیں کی، مگر یہ سب ٹوٹکے غلط ثابت ہوئے جب لندن سے احسان شاہد کا فون آیا کہ آپ لندن کب آ رہے ہیں؟ میں نے پوچھا آپ کو یہ خیال کیسے آیا، بولے رات خواب دیکھا کہ میں اور آپ مادام تسائو میں مشاہیر کے ساتھ کھڑے ہو کر تصویریں اتروا رہے ہیں، بس اس کے بعد میرے لئے ممکن نہ رہا کہ اپنے دوست کے خواب کو غلط ثابت کروں، سو میں نے عذیراحمد کو فون کیا کہ تیاری پکڑو ہم لندن جا رہے ہیں۔
سو قارئین کرام جب آپ یہ سطور پڑھ رہے ہوں گے تو ہم لندن کے خوشگوار موسم کے مزے لے رہے ہوں گے۔ احسان شاہد کی کار ہوگی، لندن کی سڑکیں ہوں گی، ہم تو شریفا نہ لباس میں ہوں گے مگر گورے تو فوراً نیکروں پر اتر آتے ہیں اور گوریاں گوروں سے کہاں کم ہیں،سو ان کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے اور میچ دو ایک پر ختم ہوتا ہے۔ اس بار میرا ارادہ صرف لندن میں قیام کا ہے، ورنہ اس سےپہلے بریڈ فورڈ کے حضرت شاہ، مانچسٹر کے صابر رضا اور گلاسکو کے ڈاکٹر شفیع اور اظہر کہاں گوارا کرتے تھے کہ ہم لندن سے ہو کر واپس چلے جائیں۔ ڈاکٹر شفیع کے دم سے گلاسکو کی ادبی رونقیں زوروں پر تھیں مگر شاید اب وہ بہت بوڑھے ہو چکے ہوں گے۔ اب میں آپ کو سچی بات بتائوں کہ لندن جا تو رہا ہوں، بہت خوشی ہے، مگر یہ وہی لندن ہے جہاں کبھی مشتاق احمد یوسفی اور ساقی فاروقی ہوتے تھے، ان کے علاوہ یہاں بخش لائلپوری ہوتے تھے، میرا یار اعجاز احمد اعجاز ہوتا تھا۔ یہاں اطہر راز تھے۔ عبدالرحمٰن بزمی، گلشن کھنا، سیما جبار، نور جہاں نوری، حیدر عباس بھائی، ڈاکٹر عبدالفکار عزم، عاشور کاظمی اور مجاہد ترمذی بھی یو کے کی رونق تھے۔
ابھی میں نے اطہر راز کا ذکر کیا، کیا خوبصورت شاعر اور کتنا بھولا بھالا انسان تھا، اس کا ایک واقعہ مجھے نہیں بھولتا۔ ایک دفعہ لندن یاترا کے دوران ہم دوستوں نے بائی کار ناروے جانے کا پروگرام بنایا، اعجاز احمد اعجاز نے اپنی کار کا اسٹیرنگ سنبھالا اور باقی ’’سواریوں‘‘ میں میرے علاوہ بخش لائلپوری، حسن رضوی اور اطہر راز شامل تھے۔ پیرس پہنچے تو میں نے، حسن رضوی اور بخش لائلپوری نے ہوٹل میں کمرے لے لئے مگر اعجاز احمد اعجاز نے کار کی حفاظت کے لئے کار ہی میں قیام کا فیصلہ کیا۔ پہلے اعجازنے ہمارے کمرے کا واش روم استعمال کیا، اس کے بعد اطہر راز نے بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تو ہوٹل کے خبیث منیجر نے کہا ’’واش روم استعمال کرنا ہے تو اپنا کمرہ لو‘‘۔ جس پر اطہر راز مایوسی کے عالم میں باہر آگیا۔ اب فطرت کی ضرورتوں سے تو نہیں لڑا جا سکتا۔ اطہر راز پبلک ٹائلٹ کی تلاش میں نکل کھڑا ہوا، اس کے پاؤں میں بھی کچھ پرابلم تھا، بچارا لنگڑاتا لنگڑاتا ایک میل دور گیا تو اسے ایک پبلک ٹائلٹ دکھائی دیا۔ مگر مصیبت اکیلے نہیں آتی جو سکے ٹائلٹ باکس میں ڈالنے سے ٹائلٹ کا دروازہ کھلتا تھا وہ اس کے پاس نہیں تھے۔ یہ شریف آدمی پریشان کھڑا تھا کہ نائیجریا کی ایک خاتون نے ٹائلٹ کے باہر ہی ’’کام‘‘ دکھا دیا، جس سے اطہر راز کی بھی ’’حوصلہ افزائی‘‘ ہوئی اور اس نے بھی نائیجرین بی بی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فطرت کی کال پر وہیں ’’لبیک‘‘ کہہ دیا۔ اس کے بعد وہ دوبارہ ایک میل تک لنگڑاتا لنگڑاتا کار کے پاس پہنچا تو اس نے دیکھا کہ ایک گورا اس کی کار کی اوٹ میں و ہی کام کر رہا تھا، جس کے لئے اطہر راز کو اتنی دور جانا پڑا تھا۔
اس سفر کے دوران اور بھی کچھ اس طرح کے مقامات آہ و فغاں آئے تھے، مگر جوانی کے دن ہوں اور آپ یورپ میں سفر کر رہے ہوں تو بہت سے خوشگوار واقعات کی موجودگی میں اکا دکا ناخوشگوار واقعات بھی بآسانی برداشت ہو جاتے ہیں۔ تاہم میرا لندن کا یہ سفر جس کا تذکرہ کر رہا ہوں سراسر خوشگوار ہے کہ بہت عرصے کے بعد اپنے صحافی دوستوں مرتضیٰ علی شاہ، شوکت ڈار اور افتخار قیصر سے ملاقات ہوگی۔باقی باتیں لندن پہنچ کر ہوں گی۔
اور اب آخر میں بہت عمدہ شاعر فواد حسن فواد کی کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کے لئے ایک نظم:جہد مسلسل…(یاسین ملک کے نام )
تمہیں جو بھی کہا تھا ظالموں نے ،تم نے کرڈالا
لرزتے کانپتے بے جان لفظوں میں
سناڈالا وہی اک فیصلہ جو،مرے حاکم نے لکھا تھا
کہا تم نے کہ مجھ کو عمر بھر اب تو،پس زنداں ہی رہنا ہے
مری باتیں نئی نسلوں کے ذہنوں میں
زہر اک گھولتی ہیں ،اور انہیں برباد کرتی ہیں
انہیں انکار کی جرأت بھی دیتی ہیں
اور اس سے بھی زیادہ،خوف سے آزاد کرتی ہیں
٭٭٭
تمہیں شاید گماں ہے کہ تمہارا حکم نامہ
صعوبت قید وبند کی اور تنہائی کا ڈر
ہمیں مجبور کردے گا،مری نسلوں کو بھی محکوم رکھے گا
ہمیں معذور کر دے گا
تمہیں شاید کسی نے یہ بتایا ہی نہیں
مری گردن کے نیچے ،مرے کندھوں کی ہڈیوں اور پھر
گھٹنوں کے گودوں میں ،مرے پیروں کے تلوئوں پر
اندھیری رات کے پچھلے پہر میں
بندھے ہاتھوں بندھے ٹخنوں پہ برسی لاٹھیاں
مرے اس ناتواں سے جسم کے اندر لگے گھائو
ابھی بھی درد کرتے ہیں ،مگر ان سے کہیں آگے
مری آنکھوں کی پھیلی پتلیوں سے جھانکتے بے گور لاشے
مرے پیاروں کے وہ بے جان چہرے
تمہارے ظلم و دہشت کے نشاں،اب بھی فروزاں ہیں
سو یہ گھاؤ تو سب اپنی جگہ ہیں ،مگر پھر بھی
مرے چہرے پہ عزم بے کراں ہے
کہ قیدوبند کا یہ حکمنامہ جو نیا ہے
تمہارے واسطے ہی امتحان ہے
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامر جلیل کا کالم:چند کیر زماتی سیاستدان…
Next Article خالد مسعود خان کا کالم:آخر صرف عوام ہی قربانی کیوں دیں؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 28, 2026

کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند

نومبر 27, 2026

حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 27, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 28, 2026
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند نومبر 27, 2026
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم نومبر 27, 2026
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 27, 2026
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 27, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.