Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ممکن ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی انتخابات کروا دیے جائیں، وزیر دفاع
اہم خبریں

ممکن ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی انتخابات کروا دیے جائیں، وزیر دفاع

ایڈیٹرمئی 11, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
khwaja asif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وزیر دفاع خواجہ آصف نے نئے چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی سے قبل ملک میں عام انتخابات کا امکان ظاہر کردیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف عام انتخابات کے حوالے سے متذبذب بات کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل انتخابات کروا دیے جائیں، تب تک نگراں حکومت ہوگی اوریہ بھی ہوسکتا ہے کہ نومبر سے پہلے ہی نگراں حکومت چلی جائے اور نئی حکومت آجائے۔
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ بری فوج کے سربراہ اعلان کر چکے ہیں کہ انہیں توسیع نہیں چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کا یہ اعلان خوش آئند ہیں، سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی ایسا ہی کیا تھا۔
’عمران خان من پسند آرمی چیف چاہتے تھے‘
وفاقی وزیر نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا طریقہ کار بھی عدلیہ کی طرح ہونا چاہیے، عدلیہ میں چیف جسٹس کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی قیاس آرائی نہیں ہوتی، مجھے معلوم ہے کہ 2028 میں چیف جسٹس کون ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی کا معاملہ ایک حساس موضوع ہے اسے سیاست سے دور رکھتے ہوئے سو فیصد میرٹ پر لانا چاہیے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان من پسند آرمی چیف تعینات کرنا چاہتے تھے، وہ چاہتے تھے کہ ان کے سیاسی مفادات اور ان کی حکومت کا تسلسل برقرار رہے‘۔
وزیر دفاع نے من پسند آرمی چیف کی تعیناتی حکومت جانے کی وجہ ہونے کا تاثر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم فوج کے بھیجے ہوئے ناموں میں سے کسی ایک نام کو منتخب کرتے ہیں۔
وزیر دفاع نے مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت میں آرمی چیف کی تعیناتی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت میں 2013 اور 2016 میں دو آرمی چیفس کو تعینات کیا گیا تھا اس وقت کے وزیراعظم نے فوج کی تجویز کا احترام کرتے ہوئے آرمی چیف تعینات کیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف جنرل راحیل شریف کو نہیں جانتے تھے جبکہ راولپنڈی کے کور کمانڈر ہونے کے سبب سابق وزیراعظم جنرل قمر جاوید باجوہ کو جانتے تھے لیکن دونوں بار ادارے کی تجویز کا ہی احترام کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب بھی میرٹ کی بنیاد پر ہی آرمی چیف کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔
’اگر سینیارٹی لسٹ میں جنرل فیض کا نام ہوا تو غور کیا جائے گا‘
لیفٹیننٹ جنرل فیض احمد کی تعیناتی اور مسلم لیگ کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات پر وزیر دفاع نے کہا کہ ’ اگر فوجی کی جانب سے بھیجی گئی سینیارٹی لسٹ میں لیفٹیننٹ جنرل فیض کا نام ہوا تو اس پر غور کیا جائے گا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اگر وزیر دفاع وزیر اعظم کے پاس 5 نام لاتے ہیں اور اس میں (لیفٹیننٹ) جنرل فیض کا نام بھی ہوتو میں نہیں سمجھتا کہ وزیر اعظم یہ کہیں گے کہ پانچ کے بجائے 3 نام بتائے جائیں‘۔
واضح رہے کہ مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بارہاں جنرل فیض احمد پر سیاست میں مداخلت کا الزام لگایا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے مذکورہ بیانیے پر خواجہ آصف نے کہا کہ بدقسمتی سےہماری سیاست اس چیز میں گھسیٹا گیا کیونکہ ماضی میں اسےتجربات سامنے آئے ہیں لیکن گزشتہ ماہ پیش آنے والے حالات سے ایک نیا باب کھلا ہے جس میں آئین کی متعین کردہ حدود کی پاسداری کی جائے گی۔
خیال رہے لفیٹننٹ جنرل فیض احمد کے پاس اس وقت الیون کور کمان کا عہدہ ہے، قبل ازیں وہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
جنرل فیض حمید کو عمران خان کا قریبی سمجھا جاتا ہے عمران خان نے آئی ایس آئی سے ان کے تبادلے کا اعلامیہ جاری کرنے سےانکار کردیا تھا جس کے بعد جی ایچ کیو اور وزیر اعظم ہاؤس کے درمیان خلش پیدا ہوگئی تھی، جس کے بعد عمران خان نے نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔
’بیانیے کی جنگ میں مسلم لیگ (ن) کی جیت ہوگی‘
عوام میں پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافے اور ان سے مسلم لیگ (ن) کے مقابلے پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بیانیے کی جنگ میں جیت مسلم لیگ (ن) کی ہی ہوگی، حالات کچھ دیر میں مستحکم ہوجائیں گے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کچھ بیانیوں کے پیچھے اپنی ناکامی چھپا رہے ہیں، وہ بیک وقت مذہب کی وکٹ پر کھیل ہتے ہیں اور امریکا کے خلاف بیانیہ بارہاں دہرا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے عمران خان کو روایتی سیاستدانوں کے متبادل کے طور پر سامنے لایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لانے کا مقصد یہ تھا کہ سیاست میں تازگی لائے جائے ان کے آنے کے بعد جو کچھ ہوا سب کے سامنے ہے، ان عمران خان کو اداروں کا نیوٹرل ہونا اچھا نہیں لگ رہا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ وہ اقتدار میں ہوں ادارے انہیں بیساکھیاں فراہم کریں۔
خواجہ آصف نے عمران خان کے اسٹیبشلمنٹ مخالف بیانیے کو ’شرمناک‘ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ گزشتہ 4 سالوں میں ہر چیز صرف ایک شخص کی ذات کے گرد گھومتی رہی تھی، خارجہ پالیسی، اداروں کے درمیان تعلقات سمیت تمام چیزیں ان کی خواہش کے مطابق کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ادارے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرتے ہیں تو عمران خان عمران ناخوش ہوجاتے ہیں، ’میرے خیال میں عمران خان کا فوج مخالف بیانیہ زیادہ عرصہ باقی نہیں رہے گابلکہ خود ہی ختم ہوجائے گا‘۔
’فوج کا دفاع کریں گے‘
عمران خان کے فوج مخالف بیانات پر خواجہ آصف نے کہا کہ ’فوج عوامی پلیٹ فارم، میڈیا اور پارلیمنٹ میں اپنا دفاع خود نہیں کرسکتی، کیونکہ ادارے کا اپنا تقدس ہے، بارہاں اس قسم کے بیانات ان کے احترام کا سمجھوتہ کرنے کے مترادف ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ہم فوج اور عدلیہ مخالف بیانیے کا دفاع کر رہے ہیں اور ان کی حکومت آئندہ بھی ایسا ہی کرے گی، ہم عدلیہ اور مسلح افواج کا دفاع کرے گے، ہم ان کے لیے قانونی اور آئینی طور پر بات کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص جو نیوٹرل کو ’جانور‘ کہتا ہے اس کو جواب دینا میرا آئینی فرض ہے۔
مذکورہ معاملے پر سابق وزیر اعظم کےخلاف قانونی کارروائی کے حوالے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قانونی طریقے پر عمل درآمد کرنا ہی بہتر ہے، کسی کو سیاسی شہید بننے دینے کے حق میں نہیں ہوں۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم:اس اسٹیشن سے آگے گھنا جنگل ہے
Next Article پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.