اسلام آباد: سندھ ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر پی ٹی آئی کے دو ارکان قومی اسمبلی کو گرفتارکرلیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیر نے سندھ ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی جس میں درخواست گزار جمال مندوخیل کی جانب سے وکیل راجہ نذیر پیش ہوئے اور ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی جب کہ ملزمان کی جانب سے فیصل صدیقی ایڈووکیٹ پیش ہوئے جنہوں نے ملزمان کے حق میں دلائل دیے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی ارکان اسمبلی عطااللہ اور فہیم خان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔
عدالت کی جانب سے ضمانت منسوخ کیے جانے کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے دونوں ارکان اسمبلی کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے قبل پی ٹی آئی کارکنان نے سندھ ہاؤس اسلام آباد پر حملہ کیا جس میں تھوڑ پھوڑ بھی کی گئی تھی۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

