Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, نومبر 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کا کالم:بیرون ملک ہماری کوئی شاخ نہیں!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:بیرون ملک ہماری کوئی شاخ نہیں!

ایڈیٹراپریل 24, 20223 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرے خیال میں ہم اگر بیرونِ ملک مقیم سب پاکستانیوں کو جو بلااستثنیٰ’’اوورسیز پاکستانی ‘‘ کہتے ہیں تو یہ غلط ہے کیونکہ یورپ اور امریکہ کے پاسپورٹ ہولڈر ان ملکوں کی وفاداری کا حلف اٹھاتے ہیں اور اس حلف میں یہ عہد بھی ہوتا ہے کہ ان کے نئے وطن پر اگرحملہ ہو اور اس حملے میں خواہ ان کا ’’سابقہ‘‘ وطن بھی شامل ہو تووہ اس کے خلاف لڑیں گے چنانچہ میرے نزدیک جو پاکستانی، پاکستان کا پاسپورٹ گروی رکھ دیتا ہے اور بہت فخر سے اپنے امریکن یا یورپین پاسپورٹ ہولڈر ہونے پر فخر کرتا ہے میں اس طرزِ عمل کے حامل پاکستانیوں کو اوورسیز پاکستانی کی بجائے ’’تارکینِ وطن‘‘ قرار دینا حقیقت کے زیادہ قریب گردانتا ہوں البتہ جو پاکستانی خلیجی ملکوں میں روٹی، روزی کمانے گئے ہیں، پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر ہیں اور ان کا سب کچھ پاکستان میں ہے ان کے لیے اوورسیز پاکستانی کا ٹائٹل مناسب ہے، تارکین وطنِ پاکستان میں اپنے عزیز و اقربا کو گاہے گاہے رقوم ارسال کرتے رہتے ہیں وہ یہ رقم ہر اس ملک میں بھیجیں گے جہاں ان کے والدین یا بہن بھائی رہتے ہوں آپ کو یہ سن کر شاید حیرت ہو کہ انڈیا ان تمام انڈینز کا پاسپورٹ کینسل کر دیتا ہے جو کسی اور ملک کے پاسپورٹ ہولڈر بن جاتے ہیں چنانچہ ایسے انڈینز نے جب انڈیا جانا ہو تو وہ ایک غیر ملکی کے طور پر جاتے ہیں اس کے باوجود وہ ہر ماہ بھاری رقوم انڈیا میں مقیم اپنے اعزاکو ارسال کرتے ہیں سو اس میں کسی کی حب الوطنی والا کوئی دخل نہیں انہیں ایسا بہرحال کرنا ہوتا ہے اس سے پاکستان کے زرِ مبادلہ میں اضافہ ہوتا ہے تاہم جیسا کہ میں نے پہلے عرض کیا ان کا بنیادی مقصد کچھ اور ہوتا ہے !
میری اس تحریر سے خدانخواستہ یہ نتیجہ اخذ نہ کیا جائے کہ میں تارکینِ وطن کو غدار کہہ رہا ہوں، غدار تو ہمیں قرار دیا جا رہا ہے جو ہر طرح کی صورتحال میں پاکستان چھوڑنا گوارا نہیں کرتے ہمارے ہاں جہاں بے شمار لوگ ’’تارکینِ وطن‘‘ کے گروہ میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور غیر ملکی پاسپورٹ کے لیے سب کچھ کر گزرتے ہیں مگر آپ یقین کریں اس پاکستان میں لاکھوں لوگ ایسے بھی بستے ہیں جن کے لیے باہر جاکر بسنا بہت آسان تھا اور ان میں سے ایک میں بھی ہوںمگر انہیں اپنی زمین سے جدائی گوارا نہیں تھی اور ہاں خود مغربی ملکوں میں بھی ہزاروں پاکستانیوں نے آج تک پاکستانی پاسپورٹ سرنڈر کرنے اور وہاں کا پاسپورٹ لینا گوارا نہیں کیا وہ وہاں رہتے ہوئے بھی پاکستانی پاسپورٹ کو سینے سے لگائے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ ایک بہت بڑی تعداد ایسے پاکستانیوں کی بھی ہے جو دس بارہ سال مغربی ملکوں میں گزارنے کے بعد واپس پاکستان آگئے کہ وہ اپنے بچوں کی پہچان پاکستانی قدروں کی حامل نسل کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے۔
میر ی اس تحریر کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کی سیاست میں دلچسپی لینے کی بجائے مقامی سیاست میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے ، ان سیاسی جماعتوں کو سپورٹ کریں جو پاکستان کے بارے میں سافٹ کارنر رکھتی ہیں انہیں وہاں کی کسی ایسی جماعت کی طرف سے بطور امیدوار انتخابات میں حصہ لینا چاہئے جو ان کے روشن مستقبل اور ان کے حالیہ وطن کو دنیا میں نیک نام کر سکتی ہوں، پاکستان کی سیاست سے دور رہیں کہ وہ نہیں جانتے اس کے سابق وطن کے مکین ان دنوں کس صورتحال سے دوچار ہیں یہ فیصلہ پاکستانیوں نے کرنا ہے کہ ان کی مشکلات کے ازالے اور دنیا میں پاکستان کی درخشندہ مثال بننے کے حوالے سے کون سی سیاسی جماعت کو اقتدار میں آنا چاہئے ان دنوں یورپ اور امریکہ میں تارکینِ وطن پاکستان کی ایک سیاسی جماعت کے حق میں مظاہر ے کر رہے ہیں، پاکستان میں پاکستانیوں کی ایک تعداد بھی اس سیاسی جماعت کے حق میں جلسے اور جلوس کر رہی ہے یہ حق صرف پاکستانیوں کا ہے جن کا سب کچھ داؤ پر لگا ہوا ہو مگر ان کا نہیں جن کے لیے پاکستان میں کسی حکومت کا آنا یا جانا ان کے کسی نقصان کا باعث نہیں بنتا۔ ان سے درخواست ہے کہ وہ اپنے محبوب وطن کی زلفوں سے ضرور کھیلیں مگر پاکستان سے فلرٹ نہ کریں۔کوئی سازشی ذہن اگر اسے بھی امریکہ اور مغرب کی سازش قرار دے ڈالے تو ان پاکستانیوں کے دل پر کیا گزرے گی جو اگرچہ اپنی قومیت کو خیر باد کہہ چکے ہیں مگر وہ پاکستان کے دشمن تو نہیں ہیں اور نہ ہو سکتے ہیں اس حوالے سے میں ایک بات کہا کرتا ہوں کہ بیرون ملک کسی پاکستانی سیاسی جماعت کی شاخ نہیں ہونی چاہئے جبکہ بدقسمتی سے ہر جماعت نے وہاں اپنی شاخیں قائم کی ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں وہاں بھی پاکستانیوں میں پھوٹ پڑ چکی ہے اور وہ ایک دوسرے سے دست وگریبان رہتے ہیں کاش ہماری ہر سیاسی جماعت اس بات کا اعلان کرے کہ بیرون ملک ہماری کوئی شاخ نہیں، براہ کرم نقالوں سے بچیں!
اور اب آخر میں یوم علی ؓ کے حوالے سے قمر رضا شہزاد کا ایک شعر ؎
علی ؓ کے چاہنے والوں کی صف میں رہتا ہوں
میں اپنے گھر میں بھی رہ کر نجف میں رہتا ہوں
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کا کالم:قومی خودمختاری، خودداری اور کاسئہ گدائی
Next Article رؤف کلاسراکا کالم:بروٹس کا خنجر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 28, 2026

کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند

نومبر 27, 2026

حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 27, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 28, 2026
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند نومبر 27, 2026
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم نومبر 27, 2026
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 27, 2026
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 27, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.